الاعمال واﷲاعلم، قلناان المناسبۃ مسلم لکنہا موسومۃ الی اللہ تعالیٰ لا الی رأینا فمن این لز م ان الماکول یناسب الماکول والمشروب یناسب المشروب بل ثبت بالحدیث ان اللبن المشروب یناسب العلم والدین الغیر المشروبین وہکذا فلایصح ما قالہ ھذا القائل (حاشیہ وعظ مذکور دار المسعود ص۹)
محرم میں شہادت نامہ پڑھنا غلط ہے
محرم میں جو لوگ شہادت نامے پڑھتے ہیں یہ مقصود حق کے بالکل خلاف ہے، کیونکہ اس میں تجدیدِ غم ہے، اور حق تعالیٰ کا مقصود یہ ہے کہ واقعۂ غم سے سبق حاصل کر کے پھر اس کو کم کیا جائے، نہ یہ کہ ہر سال تازہ کیا جائے اور سبق حاصل کرنے کے لئے اس کی اجمالی یاد گو بلاقصد ہو کافی ہے جس میں نہ تفصیلِ واقعات پڑھنے کی ضرورت ہے نہ ماہِ محرم کی تخصیص کی ضرورت ہے نہ سامانِ اظہار کی ضرورت ہے، اجمالی قصہ سب کو معلوم ہے کہ حضرت امام مع اپنے خاندان کے میدانِ کربلا میں یزید کی جماعت کے ہاتھوں شہید ہو ئے تھے اور جماعتِ یزید آپ کو بیعت پر مجبور کرتی تھی، آپ کے نزدیک یزید کو خلافت سے معزول کرنا واجب تھا، اسی کا سامان کرنے آپ کوفہ جارہے تھے کہ وہاں جماعتِ یزید کا مقابلہ ہوگیا اور جن لوگوں نے امداد کا وعدہ کیا تھا وہ سب اپنی بات سے پِھر گئے۔ آپ اپنی بات پر جمے رہے، آخر کار آپ کو شہادت نصیب ہوئی۔