Deobandi Books

ماہ محرم کے فضائل و مسائل - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

7 - 18
یوم عاشوراء کی فضیلت 
بعض لوگوں کا یہ خیال ہے بلکہ اکثر عوام کا یہی خیال ہے کہ عاشوراء کے دن کی فضیلت بوجہ شہادت امام حسین رضی اﷲعنہ ہے تو یہ خیال بالکل غلط ہے۔ عاشوراء کے دن فضیلت اس وجہ سے نہیں بلکہ وہ عاشوراء کا دن پیشتر (پہلے)سے شرائع سابقہ میں افضل ہے جیسے روایات سے معلوم ہوتا ہے۔ پھر شریعت محمدیہ مقدسہ میں بھی اس کی فضیلت اس شہادت سے نہیں بلکہ خود یہ شہادت اس یوم میں اس لئے واقع ہوئی کہ یہ فضیلت کا دن تھا۔
یوم عاشور شہادتِ حسین رضی اﷲعنہ کے لیے انتخابِ الٰہی
اس لئے اﷲتعالیٰ نے اس مقدس دن کو اپنے مقبول بندہ حضرت امام حسین رضی اﷲعنہ کی شہادت کے واسطے منتخب فرمایا۔ غرض اس دن کو حضرت امام حسین رضی اﷲعنہ کے قصہ سے کوئی فضیلت نہیں ہوئی بلکہ خود حضرت امام حسین رضی اﷲعنہ کو اس دن میں شہید ہونے سے فضیلت ہوئی(وعظ تحریم المحرم)

Flag Counter