Deobandi Books

ماہ محرم کے فضائل و مسائل - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

11 - 18
اور دوسروں کو اُس روزے کا حکم دیا (متفق علیہ)
اور حدیث شریف میں ہے کہ جب رسول خدا نے روزہ رکھا اور اس روزہ کا حکم دیا تو انہوں نے (یعنی صحابہؓنے) عرض کیا کہ یہ ایسا دن ہے جس کو یہود و نصاریٰ معظم سمجھتے ہیں(پس اس میں روزہ رکھنے سے مشابہت کا شبہ ہوتا ہے) اس پر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ اگر میں آئندہ سال زندہ رہا تو نو تاریخ کو بھی روزہ ضرور رکھوں گا (تاکہ مشابہت کا شبہ جاتا رہے )  (مسلم)    (خطبات الاحکام)
مضامین مخصوصہ بالشہورمحرم الحرام
محرم کے اعمال صرف دو حدیثوں میں دو امر وارد ہیں: ایک عاشورہ کا روزہ اور دوسرے یہ کہ رسول اﷲﷺ نے فرمایا ہے کہ جو شخص اس روزہ اپنے گھر پر کھانے پینے کی فراخی رکھے، سال بھر تک اس کی روزی میں برکت رہتی ہے۔ اور جب اس کھانے میں فراغت ہوگی تو اگر اس میں سے کچھ محتاجوں غریبوں کو بھی دے دیا جاوے تو کچھ حرج نہیں لیکن اب جو لوگوں نے رسوم اپنی طرف سے گھڑ لیے ہیں وہ سب فضول اور واہیات اور گناہ کی باتیں ہیں۔
بہت لوگ ان دنوں میں تعزیہ بناتے ہیں اور بعضے اس کو اس قدر ضروری 
Flag Counter