Deobandi Books

ماہ محرم کے فضائل و مسائل - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

18 - 18
بس اسی طرح یہاں (واقعۂ کربلا کے بارے میں) سمجھئے کہ گو وقتِ وقوع (اگرچہ اس واقعہ کے پیش آنے کے وقت) بھی اس واقعہ کی حکمتیں عُقلاء کے پیش نظر ہوتیں مگر اس وقت غیر اختیاری غم بھی ساتھ ساتھ ہوتا اور اس میں وہ معذور ہوتے لیکن اب جو ہم رنج وصدمہ ظاہر کرتے ہیں یہ عقلی غم ہے طبعی نہیں اور اس کی ممانعت ہے۔
جیسے مثال مذکور میں آپریشن ختم ہونے اور زخم کے اچھا ہونے کے بعد بھی اگر کوئی شخص آپریشن کا غم کرتا رہے اور ہر سال اس پر ماتم کیا کرے تو اس کو یقینا سب لوگ بے وقوف کہیں گے اور اس رنج وغم میں اسے کوئی معذور نہ کہے گا، طبعی رنج وغم کی ایک حد ہوتی ہے جب وہ حد پوری ہوجائے پھر طبعی رنج نہ ہوگا (وعظ حقیقت الصبر، خطبات حکیم الامت ج۹ ص۱۰۲،۱۰۳)
محرم ميں شادى بىاہ کو ممنوع سمجھنا
بعض لوگ محرم مىں شادى بىاہ اور دىگر خوشى کى تقرىبات کو ممنوع سمجھتے ہىں اور اس ماہ کو غم کا مہىنہ قرار دىتے ہىں ، شرىعت مىں اس کى کوئى دلىل نہىں ۔حضرت حسىن رضى اﷲ کا غم 
Flag Counter