Deobandi Books

تکمیل معرفت

ہم نوٹ :

34 - 34
اس وعظ کا تعارف
اللہ تعالیٰ کی معرفت کا حصول تصوف کا انتہائی اعلیٰ و ارفع مقام ہے۔ اس معرفت کا حصول غیر اللہ سے چھٹکارا پائے بغیر ممکن نہیں۔ تکمیلِ معرفت اصل میں کلمہ لا الٰہ الا اللہ کی تکمیل ہے۔ جتنا لاالٰہ پر عمل ہوگا یعنی دل سے غیر اللہ نکلے گا اتنا ہی الا اللہ کا حصول ہوگا یعنی اللہ تعالیٰ کا قرب بڑھتا جائے گا۔ غیر اللہ کو دل سے نکالنے کا مطلب ہے کہ ہر قسم کے گناہوں سے دوری اختیار کی جائے۔ انسان گناہوں سے مکمل طور پر اس وقت تک نہیں بچ سکتا جب تک کسی اللہ والے کی صحبت اختیار نہ کرے۔ 
شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا یہ وعظ ’’تکمیلِ معرفت‘‘ تصوف کے اسی سبق پر مبنی ہے کہ کلمہ کی بنیاد جتنی مضبوط ہوگی اللہ کی دوستی کی بنیاد اتنی ہی مضبوط ہوگی۔ اس وسیع مضمون کو حضرت والا نے مختصر اور عام فہم انداز میں پیش فرمایا ہے تاکہ اُمت اس مضمون کی اہمیت سمجھ کر اللہ تعالیٰ کی معرفت کے حصول کے لیے مقدور بھر کوشش کرے۔
Flag Counter