Deobandi Books

عزیز و اقارب کے حقوق

ہم نوٹ :

9 - 58
مسلمانوں کی آبرو ریزی کرتے ہیں، یہ تمام گناہ ایک آگ ہیں، جس کی وجہ سے ایمان کے ہرے بھرے درخت کو نقصان پہنچتا ہے۔ اللہ تعالیٰ اپنی رحمت  سے ہم سب کی خطاؤں کو معاف فرمائے اور ہمیں اللہ تعالیٰ توفیق اور ہمت نصیب فرمائے کہ تمام غیر شریفانہ حرکتوں کو ہم چھوڑ دیں۔ آپ سوچئے کہ جس وقت بندہ کسی گناہ ہیں مبتلا ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ کے نزدیک وہ کیسا ہوتاہے؟ خدا تو ہر وقت دیکھتا ہے کہ یہ بندہ کیا کررہا ہے۔ ذرا مراقبہ کریں کہ اللہ تعالیٰ ہر وقت ہم کو دیکھ رہا ہے اور ہم کیا کررہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا ہمارے ساتھ کیا معاملہ ہوگا کہ           اللہ تعالیٰ کے غضب کو ہم اپنے اوپر حلال کررہے ہیں۔
شیخ اور مرید کے بعض حقوق و فرائض
اس لیے دوستو! ذرا ہمت سے کام لو۔ نفس کے سامنے ڈھال پٹکنے کا نام مردانہ پن نہیں ہے، ہتھیار ڈال دینا زنانہ پن ہے۔ نفس کے خلاف ہمت سے جہاد کرو، اپنی طرف سے پوری کوشش کرو۔ سال بھر کوشش کی لیکن انسان ہے، کبھی پیر پھسل گیا تو اس کو لغزشِ پاکہتے ہیں اور یہ کوئی تعجب کی بات نہیں، لیکن نفس کے سامنے بالکل ہتھیار ڈال دینا اور ہاتھ جوڑ کے اُس کے پیچھے چلنا یہ کمینہ پن ہے، یہ پھسلنا نہیں پھسلانا ہے، اس کا علاج کرو۔ وہ کیا علاج ہے؟ توبہ کرکے خیرات کرو، صدقہ کرو، دس بیس رکعات نفل پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے روؤ، مگر افسوس یہ ہے کہ بعض لوگ سنتے ہیں مگر مجال نہیں کہ دو چار  رکعت نفل پڑھیں۔ رات دن شیخ کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں،  مگر جب ان سے نگاہوں کی خطائیں ہوتی ہیں تو تلافی کی توفیق نہیں ہوتی کہ دس بیس رکعات نفل پڑھ لیں۔ شیخ  کیا بچا لے گا؟ خوب سمجھ لیں کہ شیخ بچا نہیں سکتا۔ شیخ آخرت کا کوئی ٹھیکیدار  نہیں ہے؎
راہ بر      تو      بس       بتا  دیتا       ہے      راہ
راہ   چلنا    را ہ  رو    کا          کام  ہے
تجھ   کو   مرشد   لے چلے گا  دوش   پر
یہ       ترا       راہ رو    خیالِ   خام  ہے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 استقامت کے معنیٰ 7 1
3 محبت کے دو حق 8 1
4 شیخ اور مرید کے بعض حقوق و فرائض 9 1
5 ایک بدُّو کی عجیب دُعا 10 1
6 حق تعالیٰ کی عجیب رحمت 11 1
7 مثنوی کی درد انگیز دُعائیں 11 1
8 بندوں کا ایک پیدایشی حقِ مملوکیت 12 1
9 نفس سے جہاد کرنے والوں کی کامیابی 14 1
10 دین کا ہر شعبہ اہم ہے 18 1
11 معاف نہ کرنے پر سخت وعید 19 1
12 بیٹے کے سُسرال والوں کے بعض حقوق 19 1
13 میاں بیوی کے حقوق و فرائض 20 1
14 خون کے رشتوں کے حقوق کی اہمیت 21 1
15 حقوقِ رشتہ داری کے حدود 22 1
16 خون کے رشتوں میں کون لوگ شامل ہیں؟ 23 1
17 سُسرالی رشتوں کی حق تلفیاں 23 1
18 حضرت صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کی صلہ رحمی کا واقعہ 24 1
19 بعض ساسوں کی بے رحمی 25 1
20 حضرت موسیٰ علیہ السلام کی رحم دلی کا واقعہ 26 1
21 اللہ کے پیارے بندوں کی علامات 28 1
22 والدین کے حقوق 28 1
23 والدین کے ساتھ اساتذہ و مشایخ کے لیے دعا مانگنے کا استنباط 29 1
24 حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حالات 29 1
25 فاروق کے لقب کی وجہ تسمیہ 32 1
26 موت کا دھیان... خاموش واعظ 33 1
27 نصیحت کے لیے موت کا دھیان کافی ہے 33 1
28 دنیا بھر کےاولیاء اللہ کی دعا لینے کا طریقہ 35 1
29 لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہْ کے معنیٰ 36 1
30 اسماء اعظم مَلِیْکٌ اور مُقْتَدِرٌکے معانی 37 1
31 حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائیوں کی معافی کا واقعہ 39 1
32 قبولیتِ دعا میں تاخیر کی مصلحت 40 1
33 دُعا جو حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائیوں کی معافی کے لیے نازل ہوئی 43 1
34 والدین کے نافرمان کے لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بددُعا 45 1
35 والدین کی عظمت اور حقوق 45 1
36 ماں باپ کو ستانے کا عذاب 46 1
37 قیامت کے دن فرماں بردار اولاد میں شمولیت کا طریقہ 47 1
38 والدین کو نظررحمت سے دیکھنے کا ثواب 48 1
39 ادائے حقوق کے بارے میں علماء سے مشورہ کریں 49 1
40 ایک اہم نصیحت 52 1
Flag Counter