Deobandi Books

عزیز و اقارب کے حقوق

ہم نوٹ :

23 - 58
خون کے رشتوں میں کون لوگ شامل ہیں؟
اب سنیے اَرْحَامْ یعنی خون کے رشتوں سے کیا مراد ہے؟ یہ بات جہاں بھی بڑے بڑے علماء کے سامنے میں نے بیان کی، سب نے کہا کہ آج زندگی میں پہلی دفعہ ہم نے یہ بات سنی ہے، ہمارے علم میں آج اضافہ ہوا۔ ہم لوگ رحم کے بارے میں غلط فہمی میں مبتلا تھے۔ عموماً لوگ سمجھتے ہیں کہ ماں باپ، بہن بھائی، دادادادی، نانا نانی، خالہ پھوپھی وغیرہ صرف یہ خون  کے رشتے ہیں،لیکن علامہ آلوسی السید محمود بغدادی رحمۃاللہ علیہ روح المعانی میں اَرْحَامْکی تفسیر فرماتے ہیں کہ
اَلْمُرَادُ بِالْاَرْحَامِ الْاَقْرِبَاءُ مِنْ جِھَۃِ النَّسَبِ وَمِنْ جِھَۃِ النِّسَآءِ8؎
یعنی ارحام سے مرادوہ رشتے ہیں جو نسب یعنی خاندان سے بنتے ہیں جیسے ماں باپ، دادا دادی، نانا نانی وغیرہ اور وہ رشتے بھی ہیں جو بیویوں کی طرف سے بنتے ہیں جیسے ساس سُسر، برادرِ نسبتی وغیرہ   یہ سب بھی خون کے رشتوں میں شامل ہیں، ان کا حق ویسا ہی ہے جیسے اپنے ماں باپ کا، ان کا ادب و اِکرام بھی ویسا ہی ہے۔
سُسرالی رشتوں کی حق تلفیاں
وہ پال کر آپ کو اپنی بیٹی دیتے ہیں۔ یہ نہیں کہ بیٹی پال کر وہ آپ کو دے دیں تو ہر وقت مونچھوں پر تاؤ دے رہے  ہیں کہ گویا ساس سُسر کا اب اپنی بیٹی پر کوئی حق نہیں رہا۔ ذرا ذرا سی بات پر ساس سُسر سے جنگ چل رہی ہے، ان کو حقیر سمجھ رہے ہیں۔ ماں اگر بیمار ہوگئی اور اس نے کہا  کہ بھیا! ذرا دو دن میری بیٹی کو اور رہنے دو، میری خدمت کرے گی، تو کہتے ہیں کہ میرا حق ہے، اب میں اس کا مالک ہوں اس کا کان پکڑ کر لے جاؤں گا۔ ارے جاہلو! اللہ سے ڈرو۔ تمہارے اوپر بھی یہ وقت آسکتا ہے۔ اور ملّاعلی قاری رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے قرآنِ پاک میں نَسَبًا وَّصِھْرًا 9؎ فرمایا، تو نسب کہتے ہیں خاندانی رشتوں کو اور صِہْرًاسے مراد 
_____________________________________________
8؎   روح المعانی:185/4 ، النسآء(1)، داراحیاء التراث، بیروتالفرقان:54
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 استقامت کے معنیٰ 7 1
3 محبت کے دو حق 8 1
4 شیخ اور مرید کے بعض حقوق و فرائض 9 1
5 ایک بدُّو کی عجیب دُعا 10 1
6 حق تعالیٰ کی عجیب رحمت 11 1
7 مثنوی کی درد انگیز دُعائیں 11 1
8 بندوں کا ایک پیدایشی حقِ مملوکیت 12 1
9 نفس سے جہاد کرنے والوں کی کامیابی 14 1
10 دین کا ہر شعبہ اہم ہے 18 1
11 معاف نہ کرنے پر سخت وعید 19 1
12 بیٹے کے سُسرال والوں کے بعض حقوق 19 1
13 میاں بیوی کے حقوق و فرائض 20 1
14 خون کے رشتوں کے حقوق کی اہمیت 21 1
15 حقوقِ رشتہ داری کے حدود 22 1
16 خون کے رشتوں میں کون لوگ شامل ہیں؟ 23 1
17 سُسرالی رشتوں کی حق تلفیاں 23 1
18 حضرت صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کی صلہ رحمی کا واقعہ 24 1
19 بعض ساسوں کی بے رحمی 25 1
20 حضرت موسیٰ علیہ السلام کی رحم دلی کا واقعہ 26 1
21 اللہ کے پیارے بندوں کی علامات 28 1
22 والدین کے حقوق 28 1
23 والدین کے ساتھ اساتذہ و مشایخ کے لیے دعا مانگنے کا استنباط 29 1
24 حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حالات 29 1
25 فاروق کے لقب کی وجہ تسمیہ 32 1
26 موت کا دھیان... خاموش واعظ 33 1
27 نصیحت کے لیے موت کا دھیان کافی ہے 33 1
28 دنیا بھر کےاولیاء اللہ کی دعا لینے کا طریقہ 35 1
29 لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہْ کے معنیٰ 36 1
30 اسماء اعظم مَلِیْکٌ اور مُقْتَدِرٌکے معانی 37 1
31 حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائیوں کی معافی کا واقعہ 39 1
32 قبولیتِ دعا میں تاخیر کی مصلحت 40 1
33 دُعا جو حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائیوں کی معافی کے لیے نازل ہوئی 43 1
34 والدین کے نافرمان کے لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بددُعا 45 1
35 والدین کی عظمت اور حقوق 45 1
36 ماں باپ کو ستانے کا عذاب 46 1
37 قیامت کے دن فرماں بردار اولاد میں شمولیت کا طریقہ 47 1
38 والدین کو نظررحمت سے دیکھنے کا ثواب 48 1
39 ادائے حقوق کے بارے میں علماء سے مشورہ کریں 49 1
40 ایک اہم نصیحت 52 1
Flag Counter