Deobandi Books

عزیز و اقارب کے حقوق

ہم نوٹ :

21 - 58
گے تو ٹوٹ جائے گی اور اگر ٹیڑھی رہنے دو تو تمہارے لیے مفید ہے، پس ان کے ٹیڑھے پن سے کام چلاؤ،اس لیے بیوی کے معاملے میں تھوڑی نرمی کرو، شفقت کرو، سمجھاؤ۔ قرآن وحدیث سے ان کو آگاہ کرو تاکہ ان کو معلوم ہو کہ شوہر کا کیا حق ہے۔ اگر بیوی رات بھر تہجد پڑھ رہی ہے سجدے میں رو رہی ہے، لیکن اگر اس کا شوہر ناراض ہے تو فرشتے اُس پر لعنت کررہے ہیں۔ یہی ایک حدیث ان کے لیے کافی ہے۔
میرے دوستو! میں یہ عرض کررہا ہوں کہ اگر بیٹا شریعت کے مطابق بیوی سے  حُسنِ سلوک  کرے، تو بعض ماں باپ تو بہت جلدی اس کو بد دُعا دے دیتے ہیں کہ خدا کرے تیرا خاتمہ ایمان پر نہ ہو! خُدا کرے تو برباد ہوجائے! یہ بہت ہی ظلم ہے اور ایسی بد دُعا کرنا  ناجائز ہے۔ ایسے ماں باپ کو اپنی اصلاح کرنی چاہیے اور بہشتی زیور کا گیارہواں حصہ جہاں ماں باپ کے حقوق ہیں اور بیوی بچوں کے حقوق ہیں، اس کو بار بار پڑھیں تاکہ ان کو سمجھ آئے۔
خون کے رشتوں کے حقوق کی اہمیت
اب میں قرآنِ پاک کی آیت کی تفسیر علامہ آلوسی السید محمود بغدادی رحمۃ اللہ علیہ کی تفسیر روح المعانی سےسناتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
وَ اتَّقُوا اللہَ الَّذِیۡ تَسَآءَلُوۡنَ بِہٖ وَ الۡاَرۡحَامَ اللہ سے ڈرو، جس کا واسطہ دے کر تم لوگ اپنا حق مانگتے ہو اور ارحام یعنی خون  کے رشتوں کے حقوق  میں تم ذرا ہوشیار رہو، ان کا حق ادا کرو، اللہ سے ڈرو، ایسا نہ ہو کہ کسی خون کے رشتے سے قطع رحمی کے سبب تمہاری دعا بھی قبول نہ ہو۔ میدانِ عرفات میں سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا مانگی اور فرمایا کہ جس نے کسی سے رشتہ کاٹا ہو وہ اس سے جوڑے، ورنہ اس کی وجہ سے دعا  قبول نہیں ہوگی اور ہماری بھی دعا قبول نہیں ہوگی۔7؎     ایک صحابی اُٹھے جنہوں نے اپنی خالہ سے بول چال چھوڑ  دی تھی اور فوراً جاکر کہا کہ خالہ جان! مجھے معاف  کردیجیے، کیوں کہ نبی  صلی اللہ علیہ وسلم نےاعلان کیا ہے کہ جو خون کے رشتوں کو کاٹ دے گا، اللہ تعالیٰ  بھی 
_____________________________________________
6؎   النسآء:1 کنزالعمال:368/3(6980)،مؤسسۃالرسالۃ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 استقامت کے معنیٰ 7 1
3 محبت کے دو حق 8 1
4 شیخ اور مرید کے بعض حقوق و فرائض 9 1
5 ایک بدُّو کی عجیب دُعا 10 1
6 حق تعالیٰ کی عجیب رحمت 11 1
7 مثنوی کی درد انگیز دُعائیں 11 1
8 بندوں کا ایک پیدایشی حقِ مملوکیت 12 1
9 نفس سے جہاد کرنے والوں کی کامیابی 14 1
10 دین کا ہر شعبہ اہم ہے 18 1
11 معاف نہ کرنے پر سخت وعید 19 1
12 بیٹے کے سُسرال والوں کے بعض حقوق 19 1
13 میاں بیوی کے حقوق و فرائض 20 1
14 خون کے رشتوں کے حقوق کی اہمیت 21 1
15 حقوقِ رشتہ داری کے حدود 22 1
16 خون کے رشتوں میں کون لوگ شامل ہیں؟ 23 1
17 سُسرالی رشتوں کی حق تلفیاں 23 1
18 حضرت صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کی صلہ رحمی کا واقعہ 24 1
19 بعض ساسوں کی بے رحمی 25 1
20 حضرت موسیٰ علیہ السلام کی رحم دلی کا واقعہ 26 1
21 اللہ کے پیارے بندوں کی علامات 28 1
22 والدین کے حقوق 28 1
23 والدین کے ساتھ اساتذہ و مشایخ کے لیے دعا مانگنے کا استنباط 29 1
24 حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حالات 29 1
25 فاروق کے لقب کی وجہ تسمیہ 32 1
26 موت کا دھیان... خاموش واعظ 33 1
27 نصیحت کے لیے موت کا دھیان کافی ہے 33 1
28 دنیا بھر کےاولیاء اللہ کی دعا لینے کا طریقہ 35 1
29 لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہْ کے معنیٰ 36 1
30 اسماء اعظم مَلِیْکٌ اور مُقْتَدِرٌکے معانی 37 1
31 حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائیوں کی معافی کا واقعہ 39 1
32 قبولیتِ دعا میں تاخیر کی مصلحت 40 1
33 دُعا جو حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائیوں کی معافی کے لیے نازل ہوئی 43 1
34 والدین کے نافرمان کے لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بددُعا 45 1
35 والدین کی عظمت اور حقوق 45 1
36 ماں باپ کو ستانے کا عذاب 46 1
37 قیامت کے دن فرماں بردار اولاد میں شمولیت کا طریقہ 47 1
38 والدین کو نظررحمت سے دیکھنے کا ثواب 48 1
39 ادائے حقوق کے بارے میں علماء سے مشورہ کریں 49 1
40 ایک اہم نصیحت 52 1
Flag Counter