Deobandi Books

عزیز و اقارب کے حقوق

ہم نوٹ :

10 - 58
آپ سمجھتے ہیں کہ پیر کندھے پر بٹھاکر راستہ طے کرادے گا۔ پیر راستہ بتاتا ہے، چلنا آپ کا کام ہے، ساری محنت آپ کو کرنی ہے۔ ڈاکٹر حکیم کا کام نسخہ بتادینا ہے، دوا پینا، پرہیز کرنا مریض کا کام ہے۔ اور اگر اللہ والا ہے تو دُعا بھی کرے گا۔ اللہ والوں میں اور دنیاوی ڈاکٹر میں اتنا فرق ہے کہ دنیا وی ڈاکٹر صرف دوا دے دیتا ہے اور اللہ والا روحانی علاج بتاکر اللہ سے روتا بھی ہے کہ اے اللہ! جو لوگ مجھ سے وابستہ ہیں، حُسنِ ظن کی راہ سے مجھ سے تعلق رکھتے ہیں، آپ ان کو محروم نہ فرمائیے۔ آپ  کے اندر ایک شان ہے جس کانام شانِ جذب ہے۔ آپ نے   قرآنِ پاک میں اپنی اس صفت کو بیان فرمادیا کہ میں جس کو چاہتا ہوں اس کو اپنی طرف جذب کرلیتا ہوں۔ ہم سب کا ایمان ہے کہ جس کو اللہ تعالیٰ جذب کرے گا اس کو کوئی نہیں کھینچ سکتا، لہٰذا کم ازکم دو  رکعات صلوٰۃ حاجت پڑھ کر یہی مانگو کہ اے اللہ! میرے دست و بازو شل ہوچکے ہیں، مجھے اپنے دست و بازو اور ارادوں کا کوئی بھروسہ نہیں رہا، میں اپنی طاقتوں سے بے آسرا  ہوچکا ہوں، اب صرف آپ کا آسرا ہے کہ آپ میری دستگیری فرمائیں؎
دستگیر    از      دستِ    ما  ما   را     بخر
پردہ    را    بردار   و     پردہ    ما   مدر
اے ہاتھ پکڑنے والے! اے مدد کرنے والے! میرے ہاتھوں سے تو مجھے خریدلے، یعنی مجھ کو میرے ہاتھوں کے حوالے نہ فرما۔ میرے ہاتھوں سے مجھ کو خرید لیجیے اور میرے گناہوں پر اپنی ستّاری کا پردہ ڈال دیجیے، میرا پردہ گناہوں کا چاک نہ کیجیے کہ مخلوق ہنسے گی۔
ایک بدُّو کی عجیب دُعا
ایک شخص نے مسجدِ نبوی میں حاضری دے کر روضۂ مبارک کے سامنے یہ دُعا مانگی کہ اے اللہ! اگر آپ میری اصلاح کردیں اور مجھے نیک و صالح اور فرماں بردار بندہ بنالیں،         اللہ والا بنادیں، شیطان و نفس کے چنگل سے چھڑاکر مجھے اپنی فرماں برداری کی زندگی نصیب فرمادیں، توا ٓپ کا نبی جو یہاں آرام فرما ہے خوش ہوجائے گا اور آپ کا دشمن یعنی شیطان غمگین ہوجائے گا،  اور اگر آپ نے میری اصلاح نہ فرمائی اور نفس و شیطان نے مجھے برباد کردیا تو آپ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 استقامت کے معنیٰ 7 1
3 محبت کے دو حق 8 1
4 شیخ اور مرید کے بعض حقوق و فرائض 9 1
5 ایک بدُّو کی عجیب دُعا 10 1
6 حق تعالیٰ کی عجیب رحمت 11 1
7 مثنوی کی درد انگیز دُعائیں 11 1
8 بندوں کا ایک پیدایشی حقِ مملوکیت 12 1
9 نفس سے جہاد کرنے والوں کی کامیابی 14 1
10 دین کا ہر شعبہ اہم ہے 18 1
11 معاف نہ کرنے پر سخت وعید 19 1
12 بیٹے کے سُسرال والوں کے بعض حقوق 19 1
13 میاں بیوی کے حقوق و فرائض 20 1
14 خون کے رشتوں کے حقوق کی اہمیت 21 1
15 حقوقِ رشتہ داری کے حدود 22 1
16 خون کے رشتوں میں کون لوگ شامل ہیں؟ 23 1
17 سُسرالی رشتوں کی حق تلفیاں 23 1
18 حضرت صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کی صلہ رحمی کا واقعہ 24 1
19 بعض ساسوں کی بے رحمی 25 1
20 حضرت موسیٰ علیہ السلام کی رحم دلی کا واقعہ 26 1
21 اللہ کے پیارے بندوں کی علامات 28 1
22 والدین کے حقوق 28 1
23 والدین کے ساتھ اساتذہ و مشایخ کے لیے دعا مانگنے کا استنباط 29 1
24 حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حالات 29 1
25 فاروق کے لقب کی وجہ تسمیہ 32 1
26 موت کا دھیان... خاموش واعظ 33 1
27 نصیحت کے لیے موت کا دھیان کافی ہے 33 1
28 دنیا بھر کےاولیاء اللہ کی دعا لینے کا طریقہ 35 1
29 لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہْ کے معنیٰ 36 1
30 اسماء اعظم مَلِیْکٌ اور مُقْتَدِرٌکے معانی 37 1
31 حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائیوں کی معافی کا واقعہ 39 1
32 قبولیتِ دعا میں تاخیر کی مصلحت 40 1
33 دُعا جو حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائیوں کی معافی کے لیے نازل ہوئی 43 1
34 والدین کے نافرمان کے لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بددُعا 45 1
35 والدین کی عظمت اور حقوق 45 1
36 ماں باپ کو ستانے کا عذاب 46 1
37 قیامت کے دن فرماں بردار اولاد میں شمولیت کا طریقہ 47 1
38 والدین کو نظررحمت سے دیکھنے کا ثواب 48 1
39 ادائے حقوق کے بارے میں علماء سے مشورہ کریں 49 1
40 ایک اہم نصیحت 52 1
Flag Counter