Deobandi Books

عزیز و اقارب کے حقوق

ہم نوٹ :

29 - 58
ہیں،لہٰذا میرے حق کےبعد اُن کا حق ہے۔ اور ایک دُعا اور سکھائی:
رَبِّ  ارۡحَمۡہُمَا کَمَا رَبَّیٰنِیۡ  صَغِیۡرًا15؎
اے میرے رب! میرے ماں باپ پراس طرح رحم فرما جس طرح انہوں نے مجھے بچپن میں پالا ہے اور جس طرح بچپن میں اُنہوں نے میرے اوپر رحم کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمارا بچپن یاددلارہے ہیں۔ ہم پچپن سال کے ہوجاتے ہیں تو اپنا بچپن بھول جاتے ہیں۔ جوانی اور طاقت میں بوڑھے ماں باپ سے انسان گستاخیاں کردیتا ہے اور کہتا ہے کہ بس اب برداشت نہیں ہورہا ہے، لیکن اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں ایسی دُعا سکھائی جس میں ہمیں ہمارا بچپن یاد دلایا اور ماں باپ کے  احسانا ت بھی یاد دلائے کہ ان احسانات کے بدلے میں مجھ سے یوں دُعا کرو:
رَبِّ  ارۡحَمۡہُمَا کَمَا رَبَّیٰنِیۡ  صَغِیۡرًا
اے میرے رب! میرے ماں باپ پر رحمت نازل فرما کَمَا رَبَّیٰنِیۡ  صَغِیۡرًاجیسا کہ انہوں نے بچپن میں میرے ساتھ رحمت کا معاملہ کیا۔
والدین کے ساتھ اساتذہ و مشایخ کے لیے دعا مانگنے کا استنباط
اس آیت کے ذیل میں حکیم الامت مجدد الملت مولانا اشرف علی صاحب تھانوی رحمۃاللہ علیہ نے تفسیر بیان القرآ ن کے حاشیہ میں لکھا ہے کہ اس آیت سے ثابت ہوتا ہے کہ اساتذہ اور مشایخ جن سے انسان اصلاحِ نفس کرائے اور ان سے دین سیکھے ان کے لیے بھی دعا  گو رہنا چاہیے۔ جب ماں باپ کے لیے دعا مانگے تو اپنے استاد اور شیخ کے لیے بھی دعا مانگے ۔ حضرت نے لکھا ہے کہ ربوبیت کے معنیٰ ہیں پرورش۔ پس جنہوں نے بھی پرورش کی ہے، خواہ جسمانی یا روحانی اُن کے لیے بھی دُعا مانگنا چاہیے۔ ماں باپ جسمانی پرورش کرتے ہیں، شیخ روحانی پرورش کرتا ہے، لہٰذا ماں باپ کے ساتھ شیخ کے لیے بھی دُعا کرنی چاہیے۔
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حالات
والدین کے حقوق کے سلسلے میں اس وقت میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی
_____________________________________________
15؎  بنی اسرآءِیل:24
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 استقامت کے معنیٰ 7 1
3 محبت کے دو حق 8 1
4 شیخ اور مرید کے بعض حقوق و فرائض 9 1
5 ایک بدُّو کی عجیب دُعا 10 1
6 حق تعالیٰ کی عجیب رحمت 11 1
7 مثنوی کی درد انگیز دُعائیں 11 1
8 بندوں کا ایک پیدایشی حقِ مملوکیت 12 1
9 نفس سے جہاد کرنے والوں کی کامیابی 14 1
10 دین کا ہر شعبہ اہم ہے 18 1
11 معاف نہ کرنے پر سخت وعید 19 1
12 بیٹے کے سُسرال والوں کے بعض حقوق 19 1
13 میاں بیوی کے حقوق و فرائض 20 1
14 خون کے رشتوں کے حقوق کی اہمیت 21 1
15 حقوقِ رشتہ داری کے حدود 22 1
16 خون کے رشتوں میں کون لوگ شامل ہیں؟ 23 1
17 سُسرالی رشتوں کی حق تلفیاں 23 1
18 حضرت صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کی صلہ رحمی کا واقعہ 24 1
19 بعض ساسوں کی بے رحمی 25 1
20 حضرت موسیٰ علیہ السلام کی رحم دلی کا واقعہ 26 1
21 اللہ کے پیارے بندوں کی علامات 28 1
22 والدین کے حقوق 28 1
23 والدین کے ساتھ اساتذہ و مشایخ کے لیے دعا مانگنے کا استنباط 29 1
24 حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حالات 29 1
25 فاروق کے لقب کی وجہ تسمیہ 32 1
26 موت کا دھیان... خاموش واعظ 33 1
27 نصیحت کے لیے موت کا دھیان کافی ہے 33 1
28 دنیا بھر کےاولیاء اللہ کی دعا لینے کا طریقہ 35 1
29 لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہْ کے معنیٰ 36 1
30 اسماء اعظم مَلِیْکٌ اور مُقْتَدِرٌکے معانی 37 1
31 حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائیوں کی معافی کا واقعہ 39 1
32 قبولیتِ دعا میں تاخیر کی مصلحت 40 1
33 دُعا جو حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائیوں کی معافی کے لیے نازل ہوئی 43 1
34 والدین کے نافرمان کے لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بددُعا 45 1
35 والدین کی عظمت اور حقوق 45 1
36 ماں باپ کو ستانے کا عذاب 46 1
37 قیامت کے دن فرماں بردار اولاد میں شمولیت کا طریقہ 47 1
38 والدین کو نظررحمت سے دیکھنے کا ثواب 48 1
39 ادائے حقوق کے بارے میں علماء سے مشورہ کریں 49 1
40 ایک اہم نصیحت 52 1
Flag Counter