Deobandi Books

عزیز و اقارب کے حقوق

ہم نوٹ :

12 - 58
بادشاہ ہیں اور اللہ تعالیٰ کا راستہ بتانے میں بڑے بڑے علماء اور  اولیاء کے راہ نما ہیں، وہ اللہ تعالیٰ سے عرض کرتے ہیں کہ اے  اللہ! مجھے بہت سے کھینچنے والے اپنی طرف کھینچ رہے ہیں،   حُسنِ جاہ، مال و دولت خصوصاً اس زمانے  میں حسین شکلیں جو سڑکوں پر بکھرے ہوئے موتیوں کی طرح ہیں، لیکن؎
غالبی  بر جاذباں  اے  مشتری
ان تمام کھینچنے والی چیزوں پر آپ غالب ہیں۔ چاہے وہ اپنا نفس ہو، شیطان ہو، عورتیں ہوں، مال و دولت ہو، عزّت و جاہ ہو سب پر آپ کو غلبۂ قدرت حاصل ہے۔ اگر آپ ہمیں اپنی طرف کھینچ لیں تو پھر کون ہے جو آپ کے مقابلے میں آسکے؟ اگر دس بیس کمزور قسم کے لوگ محمد علی کلے باکسر کی گود سے اُس کے بیٹے کو اغوا کرنے کے لیے اپنی طرف کھینچ رہے ہیں، تو محمد علی کلے کا ایک گھونسہ ان کو جناح  ہسپتال میں داخل کردے گا، دل کی رفتار بدل جائے گی، قلب کا ای سی جی کرانا پڑے گا۔ پس اے اللہ! آپ کی قدرت کا کیا ٹھکانہ ہے! جس کی حفاظت کا آپ ارادہ فرمالیں، جس کو آپ اپنا بنانے کا فیصلہ کرلیں پھر کون ہے جو اس کو آپ سے چھین سکے؟ کیا شان ہے اللہ تعالیٰ کی!دوستو! دو رکعات پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے بس یہی مانگو کہ اے                 خدائے تعالیٰ! ہمیں آپ اپنا بنانے کا فیصلہ کرلیجیے۔ میں آپ کا تو ہوں، مگر اپنی نالائقی سے آپ کا پورا نہیں بن رہا ہوں، کچھ کچھ آپ کا بن جاتا ہوں روزہ نماز کرکے، لیکن پھر سڑکوں پر ٹیڈیوں کو دیکھ کر کچھ شیطان کا بھی بن جاتا ہوں، کچھ کچھ گناہ بھی کرلیتا ہوں، اس لیے اللہ تعالیٰ سے یہ دعا  کرو کہ ہمیں آپ بالکل اپنا بنالیجیے۔
بندوں کا ایک پیدایشی حقِ مملوکیت
ہم آپ ہی کے ہیں۔ آپ ہمارے مالک ہیں اور سر سے پیر تک ہمارا ہر جز آپ کا مملوک ہے اور ہر مالک اپنی ملکیت  کی حفاظت کرتا ہے۔ مملوکیت کا یہ حق ہم کو حاصل ہے کہ اَنْتَ مَوْلٰنَا آپ ہمارے مولیٰ ہیں جس کی تفسیر روح المعانی نے کی ہے اَیْ اَنْتَ مَالِکُنَا2؎ آپ ہمارے مالک ہیں ہم آپ کے مملوک ہیں۔ سر سے پیر تک ہمارا ہر جز آپ کا ہے، لہٰذا ہمارا
_____________________________________________
2؎  روح المعانی:71/3،  البقرۃ (286)،دار احیاء التراث، بیروت
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 استقامت کے معنیٰ 7 1
3 محبت کے دو حق 8 1
4 شیخ اور مرید کے بعض حقوق و فرائض 9 1
5 ایک بدُّو کی عجیب دُعا 10 1
6 حق تعالیٰ کی عجیب رحمت 11 1
7 مثنوی کی درد انگیز دُعائیں 11 1
8 بندوں کا ایک پیدایشی حقِ مملوکیت 12 1
9 نفس سے جہاد کرنے والوں کی کامیابی 14 1
10 دین کا ہر شعبہ اہم ہے 18 1
11 معاف نہ کرنے پر سخت وعید 19 1
12 بیٹے کے سُسرال والوں کے بعض حقوق 19 1
13 میاں بیوی کے حقوق و فرائض 20 1
14 خون کے رشتوں کے حقوق کی اہمیت 21 1
15 حقوقِ رشتہ داری کے حدود 22 1
16 خون کے رشتوں میں کون لوگ شامل ہیں؟ 23 1
17 سُسرالی رشتوں کی حق تلفیاں 23 1
18 حضرت صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کی صلہ رحمی کا واقعہ 24 1
19 بعض ساسوں کی بے رحمی 25 1
20 حضرت موسیٰ علیہ السلام کی رحم دلی کا واقعہ 26 1
21 اللہ کے پیارے بندوں کی علامات 28 1
22 والدین کے حقوق 28 1
23 والدین کے ساتھ اساتذہ و مشایخ کے لیے دعا مانگنے کا استنباط 29 1
24 حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حالات 29 1
25 فاروق کے لقب کی وجہ تسمیہ 32 1
26 موت کا دھیان... خاموش واعظ 33 1
27 نصیحت کے لیے موت کا دھیان کافی ہے 33 1
28 دنیا بھر کےاولیاء اللہ کی دعا لینے کا طریقہ 35 1
29 لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہْ کے معنیٰ 36 1
30 اسماء اعظم مَلِیْکٌ اور مُقْتَدِرٌکے معانی 37 1
31 حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائیوں کی معافی کا واقعہ 39 1
32 قبولیتِ دعا میں تاخیر کی مصلحت 40 1
33 دُعا جو حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائیوں کی معافی کے لیے نازل ہوئی 43 1
34 والدین کے نافرمان کے لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بددُعا 45 1
35 والدین کی عظمت اور حقوق 45 1
36 ماں باپ کو ستانے کا عذاب 46 1
37 قیامت کے دن فرماں بردار اولاد میں شمولیت کا طریقہ 47 1
38 والدین کو نظررحمت سے دیکھنے کا ثواب 48 1
39 ادائے حقوق کے بارے میں علماء سے مشورہ کریں 49 1
40 ایک اہم نصیحت 52 1
Flag Counter