Deobandi Books

عزیز و اقارب کے حقوق

ہم نوٹ :

20 - 58
معاف نہیں کریں گے۔ میں کہتا ہوں کہ خدائے تعالیٰ اس جہالت سے بچائے۔ اس معاملے میں ماں باپ کی بھی تربیت کی ضرورت ہے۔ ان کو بھی چاہیے کہ بہشتی زیور کے گیارہویں حصے میں رسالہ حقوق الوالدین پڑھ لیں، جس سے معلوم ہوگا کہ والدین کے کیا حقوق ہیں اور کیا نہیں ہیں، اولاد کا کیا حق ہے، بیٹے اور بہو کا کیا  حق ہے؟ آج کل ماں باپ کا یہ حال ہے کہ اگر عید بقرہ عید پر بیٹا بیوی بچوں کو لے کر سُسرال چلا گیا یا سُسرال سےکبھی دعوت آگئی کہ آج ہمارے یہاں افطاری کرلینا، تو جو ماں باپ علومِ دینیہ سے واقف نہیں فوراً کہتے ہیں کہ اچھا تم تو جورو کے غلام ہوگئے؟ بیوی کے حکم پر چلتے ہو؟ سسرال والوں کے زرخرید غلام بن گئے، جاؤ ہم تم سے بات بھی نہیں کریں گے۔ یہ کیا بات ہوئی؟ یعنی ساس سسر کا کوئی حق نہیں ہے۔ بس صرف تمہارے ہی حقوق ہیں۔
میاں بیوی کے حقوق و فرائض
اس پر ایک بات یاد آئی، لطیفے کے طور پر کہتا ہوں۔ میرے ایک دوست ہیں وہ کہتے ہیں کہ تم ہمیشہ بیوی پر رحمت و شفقت کا وعظ کہتے ہو، لیکن بیوی کے ذمے شوہر کے کیاحقوق ہیں اس کو بیان نہیں کرتے۔ حالاں کہ بارہا بتادیا کہ اگر شوہر ناراض سوگیا ہے تو تمہاری تسبیح اور تہجد سب بے کار۔ رات بھر فرشتے اس عورت پر لعنت کرتے ہیں جس کا شوہر ناراض سوگیا۔ اس سے زیادہ شوہر کے حق اور کیا بیان کروں؟ لیکن وہ بے چارے بیوی کا بہت خیال کرتے ہیں، ان کی بیوی  ذرا تیز مزاج ہے۔ ایک دن ہنس کر کہنے لگے کہ میں صدر انجمن زن مریداں ہوں یعنی زن مریدوں کی ایک انجمن ہے جس کا میں صدر اور پریزیڈنٹ ہوں۔ میں نے کہا کہ بھئی یہ جملہ تو بڑا لذیذ ہے لیکن انہوں نے مزاحاً  کہا۔ اللہ تعالیٰ کی عظمت کی وجہ سے، اللہ کے لیے اللہ کی بندیوں کو برداشت کرنا اس کا نام زن مریدی نہیں ہے، بلکہ بیویوں کے حقوق میں سے ہے کہ ان کا تھوڑا سا ٹیڑھا پن برداشت کرلیا جائے، کیوں کہ وہ  ٹیڑھی پسلی سے پیدا ہیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں، بخاری شریف کی حدیث ہے کہ عورت ٹیڑھی پسلی کی طرح ہے۔5؎ دیکھو تمہاری ٹیڑھی پسلی کام دے رہی ہے یا نہیں؟ اگر سیدھی کرو 
_____________________________________________
5؎   صحیح البخاری:779/2(5200)،باب المداراۃ مع النساء، المکتبۃالمظہریۃ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 استقامت کے معنیٰ 7 1
3 محبت کے دو حق 8 1
4 شیخ اور مرید کے بعض حقوق و فرائض 9 1
5 ایک بدُّو کی عجیب دُعا 10 1
6 حق تعالیٰ کی عجیب رحمت 11 1
7 مثنوی کی درد انگیز دُعائیں 11 1
8 بندوں کا ایک پیدایشی حقِ مملوکیت 12 1
9 نفس سے جہاد کرنے والوں کی کامیابی 14 1
10 دین کا ہر شعبہ اہم ہے 18 1
11 معاف نہ کرنے پر سخت وعید 19 1
12 بیٹے کے سُسرال والوں کے بعض حقوق 19 1
13 میاں بیوی کے حقوق و فرائض 20 1
14 خون کے رشتوں کے حقوق کی اہمیت 21 1
15 حقوقِ رشتہ داری کے حدود 22 1
16 خون کے رشتوں میں کون لوگ شامل ہیں؟ 23 1
17 سُسرالی رشتوں کی حق تلفیاں 23 1
18 حضرت صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کی صلہ رحمی کا واقعہ 24 1
19 بعض ساسوں کی بے رحمی 25 1
20 حضرت موسیٰ علیہ السلام کی رحم دلی کا واقعہ 26 1
21 اللہ کے پیارے بندوں کی علامات 28 1
22 والدین کے حقوق 28 1
23 والدین کے ساتھ اساتذہ و مشایخ کے لیے دعا مانگنے کا استنباط 29 1
24 حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حالات 29 1
25 فاروق کے لقب کی وجہ تسمیہ 32 1
26 موت کا دھیان... خاموش واعظ 33 1
27 نصیحت کے لیے موت کا دھیان کافی ہے 33 1
28 دنیا بھر کےاولیاء اللہ کی دعا لینے کا طریقہ 35 1
29 لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہْ کے معنیٰ 36 1
30 اسماء اعظم مَلِیْکٌ اور مُقْتَدِرٌکے معانی 37 1
31 حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائیوں کی معافی کا واقعہ 39 1
32 قبولیتِ دعا میں تاخیر کی مصلحت 40 1
33 دُعا جو حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائیوں کی معافی کے لیے نازل ہوئی 43 1
34 والدین کے نافرمان کے لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بددُعا 45 1
35 والدین کی عظمت اور حقوق 45 1
36 ماں باپ کو ستانے کا عذاب 46 1
37 قیامت کے دن فرماں بردار اولاد میں شمولیت کا طریقہ 47 1
38 والدین کو نظررحمت سے دیکھنے کا ثواب 48 1
39 ادائے حقوق کے بارے میں علماء سے مشورہ کریں 49 1
40 ایک اہم نصیحت 52 1
Flag Counter