Deobandi Books

عزیز و اقارب کے حقوق

ہم نوٹ :

43 - 58
لطف  جنت  کا  تڑپنے میں  جسے  ملتا  نہ  ہو
وہ  کسی  کا  ہو    تو   ہو    لیکن   ترا بسمل  نہیں
یعنی جس کو تڑپنے میں جنت کا مزہ نہ آرہا ہو وہ خدا کا عاشق نہیں ہے،  وہ کسی اور کا عاشق ہوگا۔ کسی مرنے، سڑنے ، گلنے، ہگنے، موتنے والی لاش کا عاشق ہوگا، ورنہ اللہ کی یاد میں تو بہت مزہ آتا ہے۔ اور فرماتے ہیں؎
قیس    بے  چارا    رُموزِ عشق سے تھا  بے  خبر
ورنہ  اُن  کی  راہ   میں  ناقہ  نہیں محمل  نہیں
قیس مجنوں کا نام تھا۔ وہ اونٹنی پر بیٹھ کر لیلیٰ کا راستہ طے کرتا تھا، لیکن مولیٰ کا راستہ طے کرنے کے لیے اونٹنی کی ضرورت نہیں ہے۔ اللہ کےراستے پر تو آدمی دل کے پَر سے اُڑتا ہے۔ عارف کا جسم زمین پر ہے، لیکن دل کے پروں سے وہ ہر وقت اللہ کے عرشِ اعظم تک اُڑ رہا ہے ۔ اللہ کی یاد میں اس کے آہ  و نالے عرش تک جارہے ہیں۔ اپنا ایک شعر یاد آگیا ؎
میرا پیام کہہ دیا جا کے مکاں سے لامکاں
اے  میری  آہِ بے نوا   تو  نے   کمال  کردیا
دُعا جو حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائیوں کی                         معافی کے لیے نازل ہوئی
تو دوستو! میں کہہ رہا تھا کہ حضرت یعقوب علیہ السلام نے بیس سال تک اپنے بیٹوں کی معافی کے لیے اللہ تعالیٰ سے دُعا مانگی۔چوں کہ بچوں کے باپ تھے، لہٰذا بہت محبت سے دعا مانگی کہ یااللہ! میرے بیٹے یوسف نے اپنے بھائیوں کو معاف کردیا جنہوں نے اس پر ظلم کیا تھا آپ بھی ان کو معاف فرماکر وحی نازل کردیجیے، تاکہ میں اپنے بچوں کو مطمئن  کردوں، کیوں کہ میرے بیٹوں کو خطرہ لگا ہے کہ حشر کے میدان میں کہیں آپ ان کی گرفت نہ فرمائیں۔ تفسیر روح المعانی میں سورۂ  یوسف کی تفسیر میں علامہ آلوسی سید محمود بغدادی رحمۃاللہ علیہ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 استقامت کے معنیٰ 7 1
3 محبت کے دو حق 8 1
4 شیخ اور مرید کے بعض حقوق و فرائض 9 1
5 ایک بدُّو کی عجیب دُعا 10 1
6 حق تعالیٰ کی عجیب رحمت 11 1
7 مثنوی کی درد انگیز دُعائیں 11 1
8 بندوں کا ایک پیدایشی حقِ مملوکیت 12 1
9 نفس سے جہاد کرنے والوں کی کامیابی 14 1
10 دین کا ہر شعبہ اہم ہے 18 1
11 معاف نہ کرنے پر سخت وعید 19 1
12 بیٹے کے سُسرال والوں کے بعض حقوق 19 1
13 میاں بیوی کے حقوق و فرائض 20 1
14 خون کے رشتوں کے حقوق کی اہمیت 21 1
15 حقوقِ رشتہ داری کے حدود 22 1
16 خون کے رشتوں میں کون لوگ شامل ہیں؟ 23 1
17 سُسرالی رشتوں کی حق تلفیاں 23 1
18 حضرت صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کی صلہ رحمی کا واقعہ 24 1
19 بعض ساسوں کی بے رحمی 25 1
20 حضرت موسیٰ علیہ السلام کی رحم دلی کا واقعہ 26 1
21 اللہ کے پیارے بندوں کی علامات 28 1
22 والدین کے حقوق 28 1
23 والدین کے ساتھ اساتذہ و مشایخ کے لیے دعا مانگنے کا استنباط 29 1
24 حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حالات 29 1
25 فاروق کے لقب کی وجہ تسمیہ 32 1
26 موت کا دھیان... خاموش واعظ 33 1
27 نصیحت کے لیے موت کا دھیان کافی ہے 33 1
28 دنیا بھر کےاولیاء اللہ کی دعا لینے کا طریقہ 35 1
29 لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہْ کے معنیٰ 36 1
30 اسماء اعظم مَلِیْکٌ اور مُقْتَدِرٌکے معانی 37 1
31 حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائیوں کی معافی کا واقعہ 39 1
32 قبولیتِ دعا میں تاخیر کی مصلحت 40 1
33 دُعا جو حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائیوں کی معافی کے لیے نازل ہوئی 43 1
34 والدین کے نافرمان کے لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بددُعا 45 1
35 والدین کی عظمت اور حقوق 45 1
36 ماں باپ کو ستانے کا عذاب 46 1
37 قیامت کے دن فرماں بردار اولاد میں شمولیت کا طریقہ 47 1
38 والدین کو نظررحمت سے دیکھنے کا ثواب 48 1
39 ادائے حقوق کے بارے میں علماء سے مشورہ کریں 49 1
40 ایک اہم نصیحت 52 1
Flag Counter