ملفوظات حکیم الامت جلد 12 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد اول )------------------------------------------------------------- 64 ( 90 ) کاملین شریعت و طریقت کے جامع ہوتے ہیں : فرمایا کہ ایک شخص نے خواب میں دیکھا ہمارے مرشد حضرت حاجی صاحب قبلہ عالم کو کہ آپ کا نام مبارک ایک ترازو پر لکھا ہوا ہے اور وہ ترازو آسمان سے اتری ہے ۔ میں نے یہ تعبیر دی کہ ترازو کے دو پلڑے ہوتے ہیں ۔ تو یہاں ایک سے مراد شریعت ہے اور دوسری سے طریقت ۔ پس ہمارے مرشد دونوں کے برابر حقوق ادا کر رہے ہیں ۔ نہ افراط ہے نہ تفریط ہے ۔ ایک کے غلبہ سے دوسرے کا حق ضائع نہیں فرماتے ۔ کسی نے خوب کہا ہے : بر کفے جام شریعت بر کفے سندان عشق ہر ہوسنا کے ندا ند جام و سندان باختن ( 91 ) حضرت حاجی صاحب کثرت عبادت میں ممتاز تھے : فرمایا ہمارے مرشد حاجی صاحب قبلہ کی یہ حالت تھی کہ بسا اوقات تمام شب گزر جاتی اور سوتے نہ تھے ، ذکراللہ میں مشغول ہوتے ۔ بعد نماز عشاء خادم سے دریافت فرماتے کہ لوگ مسجد سے چلے گئے ۔ خادم جواب دیتا جی ہاں ۔ آپ بستر سے اٹھتے اور ذکراللہ میں مشغول رہتے ۔ اور یہ حالت گریہ و زاری کی ہوتی تھی کہ سنے والوں کا کلیجہ پھٹا جاتا تھا ، اور آپ اکثر یہ پڑھا کرتے تھے : اے خدا ایں بندہ را رسوا مکن : گر بدم من سر من پیدا مکن میں نے حضرت مرشد سے سنا ہے ، فرماتے تھے کہ میں ایک سانس میں ڈیڑھ سو ضربیں لگا لیتا تھا ۔ ( 92 ) حضرت حاجی صاحب کا انداز تربیت انتہائی مشفقانہ تھا فرمایا ہمارے مرشد حضرت حاجی صاحب نہایت رحیم کریم اور حکیم و محقق تھے ۔ ایک غیر مقلد نے بیعت کی درخواست کی اور یہ شرط لگائی کہ میں غیر مقلد ہی