ملفوظات حکیم الامت جلد 12 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد اول )------------------------------------------------------------- 60 مولانا رشید احمد صاحب سے خطاب کر کے فرمایا کہ آپ بھی چلتے ہیں ۔ حضرت مولانا نے فرمایا کہ چلتا تو ضرور ، کیونکہ اس مولود شریف میں مفاسد نہیں ۔ نہایت احتیاط کے ساتھ ہے ۔ مگر میں ہندوستان میں وہاں کے مفاسد کی وجہ سے منع کرتا ہوں ۔ اب میرا جانا سند ہو گا ۔ جس پر حضرت مرشد قبلہ حاجی صاحب نے مولانا سے فرمایا کہ میں تمہارے جانے سے اتنا خوش نہ ہوتا جس قدر نہ جانے سے خوش ہوا ۔ ( 79 ) نماز میں خیالات کا لانا منع ہے : فرمایا خیالات اگر عبادات کے اندر آویں ، کچھ پروا نہ کرنا چاہئے اور ان کی رفع میں زیادہ کاوش نہ کرنا چاہئے ۔ ورنہ اور زیادہ آویں گے ۔ البتہ خیالات کا خود لانا برا ہے ۔ اور آنا کچھ بھی برا نہیں ۔ قلب مثل ایک دریا کے ہے کہ بے شمار موجیں اس میں اٹھتی ہیں ۔ اس لئے اگر خیالات آویں آنے دو ، بلکہ بعض اوقات اس میں یہ فائدہ ہے کہ اگر وہ نہ آویں تو شیطان کو موقع ملتا ہے کہ قلب میں زیادہ بے ہودہ برے خیالات پیدا کرتا ہے ۔ ع " ایں بلا دفع بلا ہائے بزرگ ۔ " ( 80 ) ہمارے لئے اسباب کا ترک جائز نہیں : فرمایا فی زماننا ضعفاء زیادہ ہیں ۔ اس لئے اسباب کو ترک نہ کرنا چاہئے ۔ کیونکہ اس سے شیطان کو موقع ملتا ہے پریشان کرنے کا ۔ اور احیانا اس میں کچھ غلطی ہو جاوے تو اپنے کو خاطی سمجھ کر توبہ کرتا رہے ، اسباب کو ترک نہ کرے ۔ کیونکہ ترک اسباب سے بعض اوقات جو مفاسد پیدا ہو جاتے ہیں وہ اس غلطی سے اقبح ہوتے ہیں ۔ البتہ اگر شیخ کامل تجویز فرماوے تو اور بات ہے ۔ ( 81 ) دوام عمل نافع ہے : فرمایا کسی کام کو سہل سمجھ کر ترک نہ کرے ، بلکہ ہمیشہ کرتا رہے ۔ اس کا نفع