ملفوظات حکیم الامت جلد 12 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد اول ) ------------------------------------------------------------- 217 داخل نہیں کر سکتے ۔ 8 ۔ احکام کی علتیں دریافت کرنا دل میں حق تعالی کی عظمت کم ہونے کی دلیل ہے : احکام کے علل چھانٹے کے متعلق مولانا نے فرمایا کہ صاحبو ! دین کو لوگوں نے تختہ مشق بنا لیا کہ لوگ اپنی رایوں کو احکام میں دخل دیتے ہیں اور ان کی علتیں گھڑتے ہیں اور علماء سے بھی اس طرح سوال کرتے ہیں کہ یہ امر اس طرح کیوں ہے ؟ سود لینا کیوں حرام ہے ؟ فلاں بات کس لئے منع ہے ؟ پھر فرمایا کہ میں نے ایک موقع پر اس کے متعلق یہ بیان کیا تھا کہ یہ بات تو مسلم ہے کہ اگر کسی مکان میں ماہرین علوم جدیدہ بیٹھے ہوں اور انجینئر صاحب آن کر یوں کہیں کہ فورا اٹھو یہ مکان گرا چاہتا ہے تو کچھ بھی تامل اٹھنے میں نہ کریں گے اور علت نہ پوچھی جائے گی ۔ اس وجہ سے کہ وہ جانتے ہیں کہ وہ ایسے فن سے واقف ہیں جس کو ہم نیں جانتے ۔ اس لئے اس کے حکم کی قدر کی جاتی ہے اور اس لئے اس کے کہنے کے موافق کرنے میں تامل نہیں کرتے ۔ نہ علت تلاش کرتے ہیں نہ اس سے علت پوچھتے ہیں ، بلکہ حکم کی تعمیل کے واسطے تیار ہو جاتے ہیں ۔ یا سول سرجن صاحب آ کر کوئی دوا بتائیں تو اس میں کچھ بھی چون و چرا نہیں کرتے ۔ جانتے ہیں کہ یہ اس فن کا ماہر ہے ۔ سمجھنے کی بات ہے کہ جس فن سے یہ لوگ واقف نہیں اس میں لم اور کیف سے کس لئے دخل دیتے ہیں ۔ ایک طالب علم نے عرض کیا کہ جناب وہ لوگ یوں کہتے ہیں کہ علماء میں اختلاف ہے ، ہم کس کی مانیں کس کی نہیں ؟ اس لئے ہم ایسا کرتے ہیں ۔ فرمایا کہ یہ تو دوسری بات ہوئی ۔ اصل گفتگو تو غیر فن میں دخل دینے پر تھی ۔ وہ طے ہو گئی ۔ یہ اعتراض آپ مستقل طور پر کیجئے ۔ تو جواب