ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
چاہیں کام لے سکتے ہیں - ( ملفوظ440 ) اللہ کے عاشق ایک طالب علم نیک صالح دیوبند سے ملنے آئے تھے واپسی میں کر سنی ندی کو عبور کر کے غرق ہوگے - اس گرقانی سے فوت ہوجانے پر فرمایا کہ بے چاروں کی لاش تک نہیں ملی نہ معلوم کیا ھشر ہوا اور حشر کچھ ہی ہوا مگر اجر تو کہیں گیا ہی نہیں کیونکہ جس قدر بے کسی اور بے بسی ہوتی ہے درجات بلند ہوتے رہتے ہیں فرمایا کہا ن طالب علم کے متعلق سنا ہے کہ ان یہ حالت تھی کہ اللہ کا نام لے کر ان سے جو چاہو کام لے لو - ایک مولوی صاحب مدرسہ کے بیان کرتے تھے کہ ان کے گھر سے خرچ آتا تو اور طلبہ اللہ کا واسطہ دے دے کر سب خرچ مٹھائی کھانے میں صرف کرادیتے کبھی عذر نہ کرتے اب بھی اللہ کے عاشق ایسے موجود ہیں کہ ان کو دیکھا تک نہیں اور پھر ایسا عشق اور تعجب ہی کیا ہے مقناطیس لوہے کو پہچانتا نہیں مگر اس کی طرف کھنچا چلا جاتا ہے وہ ذات ہی ایسی ہے کہ کسی میں ذرا قابلیت ہو وہ بالا ضطرار ادھر کھنیا ہے - ( ملفوظ 441 ) چھوٹے لوگوں کی دشمنی اور مخالفت زیادہ خطرناک ہے ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ چھوٹے لوگوں کی دشمنی اور مخالفت زیادہ خطرناک ہوتی ہے بڑے لوگوں کی دشمنی اور مخالفت اس قدر خطرناک نہیں ہوتی حکومت ہی کو دیکھ لیجئے کہ مکل نے بغاوت کی لیکن حکومت نے اپنا آئین نہیں چھوڑا با قاعدہ مقدمہ چلا کر ثبوت اور صفائی لےکر سزا کی یار ہا کیا اور چھوٹے لوگ فورا ختم کردیتے ہیں -