ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
کہ یہ میرے سامنے ایک مرتبہ طبع ہوجائے مذہب حنفیہ کی نصرت میں یہ کتاب ماشاء اللہ بے نظیر ہے ہر ہر مسئلہ پر اس کے متعلق احادیث جمع کردی گئی ہیں اب معترضین کا منہ نہیں کہ وہ یہ کہہ سکیں کہ مذہب احناف حدیث کے خلاف ہے - ( ملفوظ 139 ) دوسروں کی ایذا رسانی سے بچنے کے اہتمام کی ضرورت فرمایا کہ ایک خط آیا ہے اسیے باریک قلم سے لکھا ہے کہ پڑھنا مشکل ہے اور اس پر مزید براں یہ کہ روشنائی بھی پھیکی ہے یہ بے تمیزیاں لوگوں میں ہو گئی ہیں - اس کا مطلق خیال نہیں کہ ہماری اس حرکت سے دوسرے کو تکلیف ہو گی دین کو ایک مختصر فہرست میں محدود کر رکھا ہے اور باقی اجزاء کو دین دے خارج سمجھتے ہیں حالانکہ دین میں ایک اصل عظیم یہ بھی ہے کہ اپنے سے دوسرے کو تکلیف اور اذیت نہ پہنچے مگر معاشرت ہم لوگوں کی بالکل خراب اور برباد ہوچکی ہے یہی وجہ ہے کہ یہ ذلیل و خواہ ہیں معامالات اخلاق سب خراب بس نماز روزہ نفلیں تہجد کے علاوہ اور کسی چیز کو دین کی فہرست میں داخل نہیں سمجھتے اس حالت میں کوئی کہاں تک اصلاح کرے اور کرے بھی تو اس پر ناگواری ہوتی ہے دوسرا بھی ان کا نوکر یا غلام نہیں جو اس حالت میں ان کی خدمت کرے - ( ملفوظ 140 ) طلب کی شان ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ طلب کی شان ہی جدا ہوتی ہے اس کا اثر دوسرے پر پڑتا ہے اور یہ خیال کہ بدون طلب اور اس کے لازم یعنی اصلاح کے کچھ کام بن جائے ایسا ہے جیسے بدون نکاح اولاد ہونے کا خیال -