ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
کے بعد مقرر کے گئے ہیں اگر ان کا سبب ورود بیان کروں تو ایک بہت بڑا ضخیم رسالہ تیار ہوجائے اور ان اصول اور قواعد سے حکومت مقصود نہیں بلکہ طرفین کی راحت رسانی مقسود ہے جس سے لوگ گھبراتے اور اعتراض کرتے ہیں - کہتے ہیں کہ ان کے مزاج میں تو انگریزوں کا سا انتظام ہے میں کہا کرتا ہوں کہ یوں کہو کہ انگریزوں کے مزاج میں ہمارا جیسا انتظام ہے کیونکہ یہ چیز انگریزوں کے گھر کی نہیں ہمارے گھر کی ہے جو انہوں نے اختیار کرلی اور راحت حاصل کر رہے ہیں کیونکہ راحت کی چیز اختیار کرنے سے ضرور راحت پہنچے گی اس میں مسلم اور غیر مسلم کی کوئی قید نہیں جیسے کوئی سڑک اعظم ہے جس کے دونوں طرف برابر برابر درخت ہیں پچ میں سڑک پختہ ہے جس پر درختوں کا سایہ ہے اس پر جو بھی چلے گا راحت اور آرام پائے گا اس میں کسی مسلم یا غیر مسلم شیخ سید مغل پٹھان انگریزی ہندو مجوس یہود بھنگی چمار کسی کی قید نہیں - ( ملفوظ 207 ) بغیر سہارے سونے میں وضو کا حکم ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ بدون سہارے بیٹھے ہوئے سو جانے پر فتویی تو یہی ہے کہ وضو نہ جائیگا لیکن تجربہ سے معلوم ہوا کہ پہلے لوگوں کے قویی مضبوط ہوتے تھے ان کا بدن کسا رہتا تھا اب قویٰ کمزور ہو گئے بدن ڈھیلا ہوجاتا ہے اس لئے احتیاط سی میں ہے کہ وضو کرے یہ فتویٰ نہیں مگر احتیاط کا درجہ ہے - ( ملفوظ 208 ) وقت کی قدر کرنا چاہئے ایک صاحب نے حضرت والا سے خواب کی تعبیر معلوم کرنے کی درخواست کی اس پر حضرت والا نے فرمایا کہ خواب میں کیا رکھا ہے بیداری کی کوئی بات پوچھو - آج کل لوگ خوابوں کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں - کثرت سے خطوط میں خواب لکھے ہوئے آتے ہیں اکثر جواب میں یہ لکھ دیتا ہوں -