ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
قادیانی اس نیچریت ہی کا اول شکار ہوا آخر یہاں تک نوبت پہینچی کہ استاد یعنی سر سید احمد سے بھی بازی لے گیا کہ نبوہت کا مدعی بن بیٹھا - غلام احمد ایسا بچہ نہ تھا قصدا ایسا کیا شروع گو ممکن ہے کہ دھوکہ ہو لیکن آخر میں تو اپنی بات کو بچ اور اس پر ہٹ اور سد ہوگئی تھی - غرضیکہ ہے یہ نیچریت ہی سے ناشی - ( ملفوظ 382 ) دارا لعلوم دیوبند کے آغاذ پر سر سید احمد گمان ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ جب مدرسہ دیوبند قائم ہوا اور بنیاد ہڑی تو سر سید احمد خاں نے کہا تھا کہ کیا ہوگا اور دو چار قل اعوذیئے بڑھ جائیں گے - یہ معلوم نہ تھا کہ تمہارے جادو کو موسیٰ علیہ السلام کی طرح ھباء منثورا کر نیوالی جماعت یہی ہوگی - وقتی گر ہندوستان میں حق تعالیٰ جماعت کو پیدا نہ فرماتے تو چہار طرف سے الحاد اور دھریت کے چشمے ہندوستان میں اہل پڑتے اور ابھی ابلنے میں کونسی کسر رہ گئی لیکن قانوں قدرت کے طابق ہر فرعونے راموسی کا مصداق یہ جماعت ہوگئی جس کے متعلق مخبر صادق جناب رسول اللہ علیہ وسلم فرماگئے ہیں لا یزال طایفۃ من امتی منصورین علی الحق لا یضرھم من خذلھم - ورنہ ان کا مکر اور ان کی چالاکیاں ایسی تھی جیسے ارشاد ہے وان کان مکرھم لتزول من الجبال - ان کے تمام مکر اور کید اسلام کی دشمنی پر تلے ہوئے تھے - لیکن حق تعالیٰ وعدہ فرماتے ہیں انا نحن نزلنا الذکر ا نا الہ لحٰفظون تو اس کے ماتحت یہی ایک جماعت پیدا فرمائی گئی - اس گئے کے عادۃ الحٰیہ کے موافق انسان کے وجود کو بھی اسباب حفاظت دین میں واسطہ بنایا گیا ہے - ایسا ہی وعدہ ایک دوسرے جگہ خداوندی جل جلالہ فرماتے ہیں کلام پاک ہیں - یریدوں ان یطفنو نور اللہ بافواھھم واللہ متم نورہ ولو کرہ الکٰفرون یہی سلسلہ مضلین اور بادین کا برابر چلا آتا رہا حتیٰ کہ اب اس زمانہ پر فتن اور پر آشوب میں جبکہ اسلام پر چہار سے نرغہ ہے تمام بد خواہ اسلام اسلام پر دانت پیس رہے ہیں - اسلام اور مسلمانوں کو سفحہ ہستی سے مٹا ہوا