ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
چھوڑے یہی کام کرنے کا سہل طریق ہے اختیاری اور غیر اختیاری کے مسئلہ میں نصف سلوک ہے بکلہ اور ترقہ کر کے کہتا ہوں کہ کل سلوک ہے - حقیقت کی بے خبری کے سبب لوگ مشکلات اور دشواریوں میں پڑ گئے - چنانچہ ایک شعبہ اس کا غیر اختیاری کے درپے ہونا بھی حالانکہ تصوف سے سہل اور آسان اور کوئی چیز بھی نہیں - ( ملفوظ 188 ) حضرات عارفین اور کاملین کی شان ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ عارفین اور کاملین کی شان مشابہ انبیاء علہیم السلام کے ہوتی ہے - حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد کو بھی جمع کرت ہیں اس لئے یہ حضرات جامع بین الاضداد کہلاتے ہیں - ان کا قول و فعل سب سنت کے تابع ہوتا ہے ان کی یہ شان ہوتی ہے جو کسی نے کہا ہے برکفے شریعت برکفے سنداں عشق ہر ہو سنا کے نداند جام و سدناں باختن ( ملفوظ 189 ) معصیت ایک بری اور مہلک چیز ہے ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ معصیت کمخبت نہایت ہی بری اور مہلک چیز ہے اس سے اجتناب کی سخت ضرورت ہے وہ وقت اور وہ گھڑی بندہ کے واسطے نہایت ہی مبغوض اور منحوس ہے جس میں یہ اپنے خدا کا نافرمان ہوتا ہے - اگر حس ہو تو فورا معصیت کرنے کے بعد قلب پر ظلمت محسوس ہوتی ہے اور بعض نافرمانی کا یہ بھی اثر ہوتا ہے کہ آئندہ کے لئے عمل کی توفیق سلب کرلی جاتی ہے بڑے خوف کی بات ہے - اور معصیت میں ایک اور خاصیت بھی ہے کہ اس کے محکوم اس کی نا فرمانی کرنے لگتے ہیں ایک بزرگ گھوڑے پر سوار ہوئے وہ شوخی کرنے لگا فرمایا آج ہم سے کوئی گناہ ہوا ہے جس کی وجہ سے یہ ہماری نافرمانی کرتا ہے -