ملفوظات حکیم الامت جلد 3 - یونیکوڈ |
نہیں میں نے لکھا ہے کہ بقاء ہے مگر اس حالت کا غلبہ نہیں رہتا اور وہ دائم رہ بھی نہیں سکتا اگر انسان چاہے کہ ایک سی حالت ہمیشہ رہے یہ ہی نہیں سکتا حالات کے تغیر تبدل میں حکمتیں ہوتی ہیں ـ ایک صاحب کے خط کے جواب ( ملفوظ 85 ) ایک صاحب کا خط آیا لکھا تھا کہ بہت عرصہ سے نہ حاضری ہوئی اور نہ خط بھیج سکا حضرت والا نے جواب میں تحریر فرمایا کہ اس سے میرا کوئی ضرر نہیں بالکل بے فکر رہو ـ خط صحیح طریقہ سے بند کرنا ( ملفوظ 86 ) ایک صاحب کا خط آیا اسکو اس طرح بند کیا تھا کہ کھولتے ہوئے پھٹ گیا اس پر حضرت والا نے جواب تحریر فرمایا کہ اس حالت میں یا تو تم کو بند کرنے کی تمیز نہیں یا مجھ کو کھولنے کی تمیز نہیں اور بد تمیز نہ مرید ہونے کے لائق ہے اور نہ پیر بننے کے لائق اس واسطے اس قصہ کو ختم کرو اور اگر تم نے بند نہیں کیا کسی اور نے بند کیا تو آئندہ بھی ایسے ہی بد تمیز آدمی سے بند کرایا کروگے تو یہ تکلیف کون برداشت کرے گا ـ جواب آیا کہ خط کے اوپر گوند دوسرے شخص نے لگایا تھا حضرت والا کا جواب گیا کہ تم نے خود کیوں نہیں لگایا کیا اپنے کو اتنا بڑا آدمی سمجھتے ہو کہ ایسے معمولی کام بھی دوسروں سے لیتے ہو تو متکبر آدمی بھی مرید ہونے کے لائق نہیں ـ کسی کا چہرہ پر نظر نہ رکھنا ( ملفوظ 87 ) ایک صاحب سلسلہ گفتگو میں فرمایا میں کسی چہرہ پر نظر نہیں کرتا طبعا حجاب معلوم ہوتا ہے ـ فضولیات میں مبتلا ہونے کا نقصان ( ملفوظ 88 ) ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ جو شخص فضولیات میں مبتلا ہوگا وہ کبھی ضروریات کی طرف متوجہ نہیں ہو سکتا یہ تجربہ کی بات ہے ـ حضرت کا کمال استغناء ( ملفوظ 89 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ آجکل عموما مشائخ دربار میں اسپر نظر رہتی ہے کہ کون خدمت زیادہ کرتا ہے اور کون کم اس وجہ سے لوگ اس کا خاص اہتمام کرتے ہیں الحمدللہ مجھ کو اس کی طرف التفات بھی نہیں ہوتا بلکہ بعض خدمت سے اور تکلیف ہوتی ہے کیونکہ خدمت کا سلیقہ ہوتا اور بعض کو اگر ہوتا ہے تو نیت اچھی نہیں ہوتی کچھ اغراض پیش نظر ہوتے ہیں خدمت کرنے کے بعد اس غرض کو پیش کرتے ہیں برا معلوم ہوتا ہے یہ تو اچھی خاصی رشوت ہوئی کہ خدمت سے مخدوم