Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2007

اكستان

28 - 64
حضرت انس سے روایت ہے کہ حضور  ۖ  مع اُس غلام کے جس کو حضرت فاطمہ کے لیے ہبہ کرچکے تھے حضرت سیدہ کے دولت خانہ پر تشریف لائے اور جناب سیدہ کے پاس ایک پکڑا تھا کہ جب اُس سے سر ڈھنکتی تھیں تو وہ پیروں تک نہیں پہنچتا تھا اور جب اُس سے پیر ڈھنکتی تھیں تو سر تک نہیں پہنچتا تھا۔ سو جب دیکھا رسول اللہ  ۖ  نے حضرت فاطمہ کے ڈھنکنے کی مشقت اور کوشش کو (کہ چاہتی تھیں تمام بدن ڈھنک جائے) فرمایا تجھ پر کچھ سختی نہیں سوائے اِس کے نہیں ہے کہ اِس وقت تمہارے باپ اور تمہارے غلام ہیں۔ 
بعضے مقام ایسے ہیں بدن میں جن کا کھولنا محرم مردوں کے سامنے جائز ہے جو مقام کھل گئے تھے وہ ایسے ہی تھے، تفصیل اِس کی کتب ِ فقہ میں ہے اور بہشتی زیور میں بھی قدرِ ضرورت موجود ہے اور غلام بھی اس حکم میں محرم کے حکم میں قرار دیا گیا۔ یہ حکم اُس مبارک زمانہ کا ہے اَب تو غلام کو غیر محرم کا حکم ہے اور امام ابوحنیفہ رحمة اللہ علیہ نے جو غلام کہ غیر محرم کا حکم دیا ہے پردہ کے باب میں اِس کی وجہ انقلابِ زمانہ ہے یہ تاویل امام صاحب کے قول کی بلا تامل غیب سے بندہ کو اِلقاء ہوئی اور اِس حدیث سے غایت درجہ دُنیا کی تنگی اور حیا اور صبر حضرت فاطمہ   کا ثابت ہوا۔ 
(٧١)  عَنْ اُمِّ ھَانِی ئٍ بِنْتِ اَبِیْ طَالِبٍ قَالَتْ ذَھَبْتُ اِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ  ۖ  عَامَ الْفَتْحِ فَوَجَدْتُّہ' یَغْتَسِلُ وَفَاطِمَةُ اِبْنَتُہ' تَسْتُرُہ' بِثَوْبٍ ، الخ (اَوردہ فی المشکٰوة)  
اُم ہانی بنت ِ ابی طالب سے مروی ہے کہ میں حضور  ۖ  کی خدمت میں حاضر ہوئی سال فتح مکہ کے، پس میں نے آپ کو غسل کرتے پایا اور حضرت فاطمہ   آپ کی بیٹی ایک کپڑے سے آڑ اور پردہ کررہی تھیں۔ (یہ حدیث طویل ہے بقدرِ حاجت نقل کی گئی)۔ 
یہاں سے شرفِ خدمت ِ نبی  ۖ  کا حضرت فاطمہ کے لیے ثابت ہوا جو بڑی عبادت ہے اور پردہ اِس طور سے کیا تھا کہ حضور  ۖ  کا ستر حضرت فاطمہ   کو نظر نہ آئے۔ (جاری ہے)
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف ٓغاز 3 1
3 زُہد کا تعلق قلب سے ہے۔رہبانیت عیسائیوں کی ایجاد ہے 5 28
4 زُہد کا مطلب : 5 28
5 عرب کی کچھ منڈیاں : 6 28
6 ایک تاجر کا قصہ جو زَاہد تھا : 6 28
7 زُہد دل سے ہوتا ہے : 6 28
8 رہبانیت عیسائیوں کی ایجاد ہے اِسلام میں زُہد ہے : 7 28
9 حضرت ابوذر مال جمع کرنے سے روکتے تھے اُس کی گردش سے نہیں : 8 28
10 نبی علیہ السلام کی تعلیم … مال اور گردش : 8 28
11 سلام کی اَخلاقی برتری … … جنگی قیدی / غلام بنانا : 9 28
12 غلام اور باندی کا حکم ملتوی ہوا ہے منسوخ نہیں : 9 28
13 مزید بہتر : 10 28
14 نبی علیہ السلام کی دُعا اور مال کی کثرت : 10 28
15 بادشاہ اور نواب بھی رنگ میں رنگ گئے : 11 28
17 ملفوظات شیخ الاسلام 12 1
18 پند و موعظت : 12 17
19 حکیم فیض عالم صدیقی کی بے راہ رَوی حضرتِ اقدس اور حکیم فیض عالم صدیقی ١ کے درمیان خط و کتابت 14 1
20 حضرتِ اقدس کا خط 14 19
21 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 27 1
22 (٦٩) یَا فَاطِمَةُ کُوْنِیْ لَہ' اَمَةً یَکُنْ لَّکَ عَبْدًا ۔ (کذا فی الکنوز) 27 21
23 گلدستہ احادیث 29 1
24 حضور علیہ السلام کی وفات کے وقت تین باتوں کی وصیت : 29 23
25 حضور ۖ دُنیا سے تین قبیلوں سے ناخوش تشریف لے گئے : 30 23
26 دس ِ حدیث 31 1
27 اخبار الجامعہ 32 1
28 درس حدیث 5 1
Flag Counter