Deobandi Books

ماہنامہ الفاروق جمادی الثانیہ 1434ھ

ہ رسالہ

14 - 16
وہ اخلاق وکردار یاد آرہے ہیں…
مولانا محمد احمد پرتاپ گرھی 

وہ اعوان وانصار یاد آرہے ہیں
خدا کے وفادار یاد آرہے ہیں
محبت کے بیمار یاد آرہے ہیں
وہی مجھ کو دیں دار یاد آرہے ہیں
وہی مجھ کو مے خوار یاد آرہے ہیں
وہ اخلاق وکردار یاد آرہے ہیں
وہ ابرار واخیار یاد آرہے ہیں
وہ امت کے سردار یاد آرہے ہیں
وہ عثمان زردار یاد آرہے ہیں
ہمیں ان کے اشعار یاد آرہے ہیں
صحابہ کے گھر بار یاد آرہے ہیں
وہ اخبار وآثار یاد آرہے ہیں
مدینہ کے کہسار یاد آرہے ہیں
وہ برکات وانوار یاد آرہے ہیں
	  	

غلامان سرکار یاد آرہے ہیں
جو چون وچرا جانتے ہی نہیں تھے
خدا ان سے راضی وہ راضی خدا سے
ہے خود دین کو ناز جن ہستیوں پر
جو پیتے تھے ہر دم شراب محبت
مسخر ہوئے جن سے اغیار کے دل
وہ صدیق وفاروق وعثمان وحیدر
لٹا دی خدا کے لیے ساری دولت
وہ دو نور والے رفیق پیمبر ا
تھے حسان جو عاشق فخر عالم
میں جنت کو بھی بھول بیٹھا ہوں اب تو
محبت صحابہ کی پیدا ہو جن سے
تڑپنے لگا دل مرا الله الله
وہ حرمین کے رات دن الله الله
  	

غلامان احمدا پہ قربان احمد
حقیقی وہ احرار یاد آرہے ہیں
Flag Counter