Deobandi Books

ماہنامہ الحق اگست 2017 ء

امعہ دا

8 - 65
تعالیٰ کی حاکمیت اور قرآن وسنت کی بالادستی کا راستہ روک دیا گیا گویا لا الہ الہ اللہ کہہ کر اس کی نفی کی گئی، ایسے ہی کافرانہ اور منافقانہ اقدامات کے مکافات عمل میں نواز شریف کی خدائی پکڑ ہورہی ہے، حضرت مولاناسمیع الحق صاحب مدظلہ نے اس امر پر مزید حیرت کا اظہار کیا کہ انقلاب کے نعروں کے ساتھ ساتھ ان کی حکومت آئین کے دفعہ 62-63 کو تبدیل اور ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے کہ ہر قسم کے فاسق وفاجر بدکردار چو راور ڈاکو کے لئے پارلیمنٹ کا راستہ چوپٹ کھلا رہے، اس شرمناک اور متضاد دعوؤں سے ملک کی تقدیر نہیں بدل سکتی،حضرت مولانا مدظلہ نے کہا کہ ہمیں اس حقیقت کے اظہار اوراس پر فخر کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا کہ ان دفعات میں صادق و امین وغیرہ کی ترمیمات کرانے میں ضیاء الحق کی مجلس شوریٰ میں میری جدوجہد اور صدر ضیاء الحق کو راضی کرکے اسے آٹھویں ترمیم کا حصہ بنانے میں کلیدی کردار تھا، آج بھی ہم کسی بھی اسلامی ترمیم کو حذف کرنے کی ہرسطح پر مزاحمت کریں گے۔حضرت مولانا سمیع الحق صاحب مدظلہ نے کہاکہ نواز شریف نے عوامی جلسوں ،اعلیٰ عدالتوں اور معزز جج صاحبان کو نشانہ بنا کر ملک اور اداروں کو غیر مستحکم کرنے کی ایک ناکام کوشش کررہے ہیں، انہوں نے کہاکہ ماتمی ریلیوں اور دھمکیوں کا مقصد احتساب عدالت پر پریشر ڈالنا ہے، لیکن یہ ان کی بھول ہے ، پاکستان کے 20کروڑ عوام عدالتوں کے ساتھ ہیں اوریہ توقع ہے کہ وہ انصاف پر مبنی فیصلے کریں گے ۔  (۱۴۔اگست قومی اخبارات )
_____________________
ملک بھر میں تحفظ آئین پاکستان کے لئے تحریک چلانے کا فیصلہ 
(۱۹۔اگست)   جمعیت علماء اسلام کے امیر حضرت مولانا سمیع الحق صاحب مدظلہ نے تحفظ آئین پاکستان کے لئے تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا، آئین کا بنیادی ڈھانچہ توڑنے یا اس میں تبدیلی کرنے کی ہر کوشش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا، بالخصوص دفعہ 63-62 کی آڑ میں آئین کے تمام اسلامی دفعات کو ختم کرنے کی یہودی ،قادیانی اور مغربی لابیوں کی سازش کوپورا کرنے کا سلسلہ شروع ہوجائے گا، قرارداد مقاصد کو آئین سے نکال کر دوبارہ دیباچہ بنانا تحفظ ناموس رسالت امتناع قادیانیت کی ترامیم اور ملک میں قرآن وسنت اوراسلام کی بالادستی ختم کرنے ،ملک کو سیکولر سٹیٹ بنانے کے مذموم عزائم کا دروازہ کھل جائے گا،اور 73ء کے آئین کے اصل روح اور طے شدہ امور کو متنازعہ بنا کر قوم کوایک نہ ختم ہونے والی انتشار میں ڈال دیا جائے گا۔حضرت مولاناسمیع الحق مدظلہ نے ۷۳ء کے آئین کے تحفظ 

Flag Counter