مولانا حامد الحق حقانی
مدرس جامعہ دارالعلوم حقانیہ
دارالعلوم کے شب و روز
دارالعلوم حقانیہ کے نئے تعلیمی سال ۱۴۳۸ھ 2017کا باقاعدہ آغاز
12؍جولائی کو جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے نئے تعلیمی سال کا باقاعدہ آغاز اجتماعی تقریب سے ہوا، جس میں تمام اساتذہ ،منتظمین اور قدیم و جدید طلباء نے شرکت کی ۔افتتاح کے لئے حسب سابق کی طرح امسال بھی حضرت مہتمم صاحب نے ترمذی شریف سے درس کا آغاز فرمایا اور طلباء سے تفصیلی اصلاحی خطاب فرمایا۔ اس کے بعد نائب مہتمم صاحب نے جدید طلباء کو جامعہ کے اصول و ضوابط سے روشناس کیا۔
حضرت مہتمم صاحب کی مصروفیات
16۔/17جولائی کو اسلام آباد پریس کلب کے سامنے دفاع پاکستان کونسل کے زیراہتمام شہداء جموں و کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔جس کی صدارت حضرت مہتمم صاحب نے فرمائی۔
18 جولائی کو افغانستان کے سفیر عمرضاخیل کی حضرت مہتمم صاحب سے ان کی رہائش گاہ پر تفصیلی ملاقات کی اورافغانستان میں قیام امن کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا
/19جولائی کو لاہور میں شہداء مسجد مال روڈ پر کانفرنس منعقد کی گئی۔ کشمیری مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی گئی حضرت مہتمم صاحب نے آخر میں تفصیلی خطاب فرمایا ۔
مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے مؤذن الشیخ ڈاکٹر ایاد الشکری کی دارالعلوم آمد
21 /جولائی کومسجد نبوی ؐ کے موذن الشیخ المقری ایاد الشکری دارالعلوم حقانیہ تشریف لائے اور زیرتعمیر جامع مسجد مولانا عبدالحق ؒ میں اذان دی پھر عشاء کی جماعت بھی پڑھائی۔گردونواح کے ہزاروں لوگوں نے آپکی اقتداء میں نماز پڑھی۔اس کے بعد طلباء و علماء وعوام الناس سے خطاب فرمایا ، حضرت مہتمم صاحب سے انکی رہائش گاہ پر تفصیلی ملاقات کی۔بعدازاں انہوں نے دارالعلوم کے مختلف شعبے بھی دیکھے اور دارالعلوم کے نئے دارالتدریس کا معائنہ بھی خصوصی کیا اوراینٹ بھی نئی تعمیر کے حصہ میں رکھی اور اس کی جلد تکمیل کیلئے خصوصی دعا فرمائی۔مدیرالحق مولانا راشد الحق صاحب نے بھی اپنے نئے مکان میں موذن صاحب کو دعا وبرکت کے لئے مدعود کیا۔آپ نے مکان میں احادیث مبارکہ ،قرآن کے حوالے اور آخر میں موثر دعا فرمائی ۔