Deobandi Books

ماہنامہ الحق اگست 2017 ء

امعہ دا

61 - 65
ادارہ 

تعارف و تبصرہ کتب 








   		الدعوت الی القران	مؤلف: مولانا محمدیوسف قریشی مرحوم
		 ضخامت : ۳۲ صفحات 		ناشر:  موتمر المؤلفین جامعہ اشرفیہ پشاور 	
	شیخ الحدیث مولانا محمد یوسف قریشی مرحوم ایک جید عالم دین اور نامور مصنف تھے،موصوف کی اس سے قبل بھی کئی کتابیں اہل علم سے داد تحسین وصول کرچکے ہیں اور زیرتبصرہ کتاب ’’الدعوت الی القرآن‘‘ بھی اپنے موضوع پر ایک اچھی کوشش ہے،قرآن کی طرف لوگوں کی رہنمائی اور قرآن کی طرف دعوت اس کا خاص موضوع ہے، اس موضوع پر انہوں نے قرآنی دلائل کی روشنی میں بحث کی ہے اور بعد میں فضائل قرآن پر چالیس احادیث کا اہتمام بھی کیا اور اس کی نفیس شرح بھی فرمائی(مبصر:مولانا اسلام حقانی)
   	ڈاکٹر قاری فیوض الرحمن اوران کی علمی و تصنیفی خدمات   ضخامت :  ۱۸۵ صفحات 
	مؤلف:   پروفیسر حافظ بشیر حسین حامد     ناشر: مکتبہ حامدیہ نواں شہر ایبٹ آباد  
	قاری فیوض الرحمن صاحب علمی دنیا میں جانی پہچانی شخصیت ہیں، کئی کتابوں کے مصنف ہیں، زیرتبصرہ کتاب میں پروفیسر حافظ بشیر حسین حامد نے ان کی علمی و تصنیفی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کے سوانحی حالات بھی مفصل انداز میں بیان کئے ہیں اور ان کے قلم سے نکلے ہوئے جواہرپاروں کا ایک مفصل اشاریہ بھی مرتب کیا۔ اپنے موضوع پر ایک اچھی کتاب ہے ،یقینا یہ اشاریہ اہل علم کیلئے ممدومعاون ثابت ہوگی۔ اللہ تعالیٰ مؤلف کو مزید علمی خدمات کی توفیق دے۔ (مبصر:مولانا محمد اسلام حقانی)
   	تذکرہ حضرت درخواستی کتب و رسائل میں   مؤلف:   پروفیسر حافظ بشیر حسین حامد
	 ضخامت : ۱۰۰ صفحات 		ناشر:  مکتبہ حامدیہ نواں شہر ایبٹ آباد  	
	زیرتبصرہ کتابچہ حافظ الحدیث مولانا عبداللہ درخواستی نور اللہ مرقدہ کے متعلق ہے جس میں مرتب موصوف نے حضرت مولانا عبداللہ درخواستی کے متعلق جہاں جہاں اور کسی بھی رسالے اور اخبار میں جوکچھ شائع ہوا ان سب کو جمع کرکے ایک مفصل 
Flag Counter