Deobandi Books

ماہنامہ الحق اگست 2017 ء

امعہ دا

6 - 65
افغانستان کے بارڈر پر سینکڑوں پاکستانی طالبان کو بارڈر کراس کرتے ہوئے پکڑا گیا اور مہینوں ٹارچر سیلوں میں رکھا گیا ۔کئی عرب مجاہدین کو خفیہ طور پر قاتل حکومتوں کے حوالے کیا گیا۔ جنہیں پہنچتے ہی پھانسی پر چڑھا دیا گیا۔لاہور اور اسلام آباد میں حکومت مخالف مظاہروں میں مختلف دینی مکاتب فکر کے لوگوں کے ساتھ جو ظلم و جبر روا رکھا گیا، ایسا سلوک تو کشمیر میں ہندوستانی افواج نے حریت پسندوں کے ساتھ بھی نہیں برتا۔کئی علما کی ڈاڑھیاں نوچی گئیں اور کئی کو شاہرائوں پر بالکل ننگا کیاگیا۔صرف اپنی حکومت کو دوام دینے کے لئے ملک میں فرقہ واریت کا ڈرامہ رچایا گیا اور روزانہ درجنوں افراد کو ایجنسیوں کے ذریعے بے دردی سے قتل کرا یا گیا۔اس بربریت پر خدا کب تک خاموش رہتا۔ اللہ تعالیٰ نے اس فرعون کی حکومت اور تکبر کو ختم کرنے کیلئے اس کے اپنے ہی خصوصی بندے پرویز مشرف کو وسیلہ بنایا  اِذْھَبْ اِلٰی فِرْعَوْنَ اِنَّہٗ طَغٰیسابق حکمرانوں کے جرائم کی اتنی بڑی فہرست ہے کہ یہ ادارتی صفحات اسکے متحمل نہیں ہوسکتے ۔ان کیلئے دیوانِ حشر ہی گواہ بنے گا۔ جو لوگ سابق حکمرانوں پر ترس کھانے اور پھانسی نہ دینے کی بات کرتے ہیں وہ بھی عدل و انصاف کا بول بالا نہیں چاہتے۔زندگی و معاشرے کو بہتر اور پاک رکھنے کیلئے اللہ تعالیٰ کے دئیے گئے قوانین قصاص، دیت، حدود تعزیرات اور جزا و سزا کا قائم رکھنا سب کیلئے برابر ہے اور اسی میں زندگی کی بقا ہے وَ لَکُمْ فِی الْقِصَاصِ حَیٰوۃٌ یّٰاُ۔ٓولِی الْاَلْبَابِ  ’’ قصاص میں تمہاری جانوں کا بڑا بچائو ہے‘‘ اس سلسلے میں چاہے وہ فاطمہ ؓبنت رسول اللہ ا ہو یا ابن عمر ؓ ہو ۔ شریعت میں کسی کی بھی رو رعایت نہیں۔
	نواز شریف کا وزیراعلیٰ اور دو دفعہ وزیراعظم بننا پھر بعد میں مجرم ٹھہرنا ہمارے لئے ایک عبرت آموز کہانی ہے اور مادی زیست کی بے ثباتی، بے مروتی اور مال ومتاع کے باوجود بے حسی اور تماشا گائہ عبرت بننا ایک چشم کشا سبق ہے وَمَا یُغْنِیْ عَنْہُ مَالُہٗٓ اِِذَا تَرَدّٰی ’’جس وقت وہ ہلاک ہوتا ہے تو اس کا مال اسے کچھ نفع نہیں پہنچاتا۔‘‘ شکست وزوال اور مکافات و محاسبہ کا عمل جب شروع ہوتا ہے تو اسکی انتہا بربادی اور فنا کے آخری باب پر ہوتی ہے یَوْمَ تُبْلَی السَّرَائِرُ O فَمَا لَہٗ مِنْ قُوَّۃٍ وَّلاَ نَاصِرٍ  نواز شریف کیساتھ مکافات ِعمل کا کھیل قید و ذلت اور نتائج اخروی کی شروعات اور اسکے چہرے پر عدالت میں پیشی کے موقع پر ہوائیاں اڑنا، شرمندگی اور رونا دھونا آج تمام قوم اور بین الاقوامی دنیا ٹی وی اور ڈِش کے ذریعے مزے لے لے کر دیکھ رہی ہے وَوُجُوْہٌ یَّوْمَئِذٍ عَلَیْہَا غَبَرَۃٌ  ’’اور بہت سے چہروں پر اس دن خاک پڑی ہوگی‘‘ تَرْہَقُہَا قَتَرَۃٌ ’’ان پر سیاہی چڑھی ہو گی ‘‘  کا منظر سب کے سامنے ہے کہ …
عدل وانصاف صرف حشر پر موقوف نہیں
زندگی خود بھی گناہوں کی سزا دیتی ہے


Flag Counter