Deobandi Books

ماہنامہ الحق اگست 2017 ء

امعہ دا

60 - 65
	21 /جولائی کو ’’روز‘‘ ٹی وی چینل نے حالات حاضرہ پر حضرت مہتمم صاحب کا تفصیلی انٹرویو ریکارڈ کیا جو اسی دن رات آٹھ بجے نشر کیا گیا۔
ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری صاحب کی حضرت مہتمم صاحب کی رہائشگاہ آمد
22 / جولائی کو ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری صاحب کی قیادت میں جمعیت علماء اسلام (ف) کا وفد حضرت مہتمم صاحب سے ملاقات کے لئے تشریف لایا، ملاقات کا ایجنڈا متحدہ مجلس عمل کی ممکنہ بحالی تھا۔وفد میں جمعیت ف کے تمام صوبائی قائدین و اہم عہدیدار وغیرہ شریک تھے۔
/26 جولائی کو مہتمم صاحب نے شبقدر چارسدہ میں دارالعلوم حقانیہ کے فاضل اور جامعہ محمدیہ کے مہتمم قاری مولانا حق نواز حقانی کی شہادت کا نماز جنازہ پڑھایا ہزاروں افراد سے خطاب فرمایا اور شہید کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لئے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا گیا۔
۴۔اگست کو  جانشین مولانا عبیداللہ انور حفید حضرت لاہوری مولانا محمد اجمل قادری صاحب جامعہ دارالعلوم حقانیہ تشریف لائے اور طلبہ کی ایک نشست سے خطاب فرمایا اور طلبہ کرام سے اپنے علمی واصلاحی نکات سے مستفید فرمایا ۔
06-07  اگست کو فیصل آباد کا دورہ کیا اور’’ تحفظ مدارس و استحکام پاکستان ‘‘ سے خطاب فرمایا اس کے بعد جمعیت علماء اسلام کی مجلس شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک کے حالیہ مسائل کے حوالے سے طویل غوروحوض کیا گیا جبکہ 19 ۔ اگست کو دارالعلوم حقانیہ میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نمائندگان کا اجلاس طے پایا،اسی دن فیصل آباد کے اہم اور مرکزی جامع مسجد میں نماز عصر ادا کی اور اس کے بعد مسجد میں جمع ہزاروں کے مجمع سے خطاب کیا۔ ۶۔ اگست کو جماعۃ الدعوۃ کے مرکز خیبر فیصل آباد میں دفاع پاکستان کونسل کے اہم سربراہی اجلاس کی صدارت کی اور اس کے بعد ایک بھرپور پریس کانفرنس سے ملکی و ملی مسائل پر خطاب کیا۔
فکر حمید گلؒ کنونشن اسلام آباد میں حضرت مہتمم صاحب کی شرکت 
۱۵۔اگست :  حضرت مہتمم صاحب نے ’’فکر حمید گل کنونشن ‘‘اسلام آباد میں شرکت کی ،اس موقع پر مہتمم صاحب کے علاوہ ڈاکٹر شاہد مسعود ، نے بھی مجاہد اسلام غازی جنرل حمید گل رحمتہ اللہ علیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ محمد عبداللہ گل کو مجاہد اسلام غازی جنرل حمید گل کا بہترین جانشین ہونے پر بھرپور انداز میں سراہا، اس موقع چیئرمین تحریک جوانان پاکستان و کشمیر محمد عبداللہ حمید گل نے بھی اپنے والد مرحوم جنرل حمید گل ؒ کی خدمات پر روشنی ڈالی ۔


Flag Counter