Deobandi Books

ماہنامہ الحق اگست 2017 ء

امعہ دا

20 - 65
 ملاقات کے بعد احقر سے معلومات کی غرض سے دارالعلوم کے نصاب ، طرزِ تعلیم ، مدتِ فراغت ، دارالعلوم کے تاریخ تاسیس سند، دارالعلوم کے اخراجات اورجہاد افغانستان کے بارہ میں سوالات کئے ،جن کے   احقر نے حتی الامکان تشفی بخش جوابات دیئے،تمام طلباء بڑے غور وفکر وانہماک سے سنتے رہے ، جبکہ کچھ طلباء نے یہ تمام حالات کوائف اپنے ڈائری میں منضبط بھی کئے،سوالات وجواب کے اس وقفہ کے بعد طلباء نے حضرت شیخ الحدیث سے کچھ نصائح سننے کی خواہش ظاہر کی ،اس موقع پر حضرت نے جن ارشادات عالیہ سے ان طلباء کو نوازا،وہ کچھ یوں تھے۔
اسلامک یونیورسٹی فیصل آباد کے طلبہ کوشیخ الحدیث کے ارشادات
	نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم ارشاد نبوی ہے کہ طالب علم کیلئے فرشتے رحمت کے پر بطور اعزار بچھاتے ہیں، میں اس کی کوئی تاویل نہیں کرتا، آپ حضرات بھی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے طالب علم ہیں، اس یونیورسٹی کامقصد بھی اسلامی تعلیمات اورعلوم کی ترویج واشاعت ہے ، اس لئے آپ بھی اس ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمرے میں آتے ہیں اگرآج کوئی کہہ دے کہ طالب العلم کیلئے فرشتے پربچھاتے ہیں، تواس میں کوئی تعجب اورحیرت کی بات نہیں۔
ملائکہ کے ذریعہ موذی اشیاء سے حفاظت الٰہی کانظام
	 کیونکہ رب العزت نے انسان کے ہونٹوں پر دوفرشتے مقرر کئے ،اسی طرح آگے پیچھے دائیں بائیں ہر طرف باڈی گارڈ موجو د ہیں،تمام فرشتے تکوینیات کے نظام پر رب العزت نے مقرر کیئے۔زمین پر کروڑوں اربوں سے بھی زیادہ موذی حشرات الارض موجود ہیں، اگررب العزت کی جانب سے فرشتوں کے باڈی گارڈ کاانتظام نہ ہوتا توہر وقت ان کی طرف سے ضرر رسانی کاخطرہ لاحق ہوتا، یہی حفاظت ہی ہے جس کی بدولت یہ حشرات انسان کے قریب نہیں آتے،ہاں جو تکلیف انسان کیلئے مقدور ہو وہ پہنچ کر دیتا ہے ، بس وٹرک میں چند پونڈ ہوا ڈال کرسینکڑوں من بوجھ اس میں لاداجاتاہے،مگرٹائر دبتانہیں کیونکہ جوہوا ٹائر میں ڈال دی گئی ہے اس میں اتنی قوت اورطاقت ہے کہ سینکڑوں من وزن کامقابلہ کرسکے،مگرانسان پرلاکھوں پونڈا ہوا، کادباؤ ہروقت رہتاہے،مگروہ نہ دبتا ہے اورنہ اس ہوا کی کسی قوت اورطاقت کااس پرکوئی اثر ہوتاہے ، اس کی وجہ یہ ہے ،کہ لاکھوں فرشتے ہر کسی کی خدمت وحفاظت میں ہروقت مشغول رہتے ہیں، آپ کایہاں آنا ہی صرف باعث برکت نہیں بلکہ آپ کے ساتھ وہ فرشتے یعنی باڈی گارڈ بھی یہاں تشریف آوری کرچکے ہیں، جن کاآنا برکات وفضائل کاباعث ہے ۔


Flag Counter