Deobandi Books

ماہنامہ الحق اگست 2017 ء

امعہ دا

19 - 65
 دنیا میں ایک اورناقابل تسخیر طاقت اورہوّا سمجھا جارہاتھامگر الحمدللہ ہمارے ان علماء کرام اور مجاہدین افغانستان نے سرپر کفن باندھے خدا کے فضل وکرم سے روسی قوت کاایسامقابلہ کیاکہ ساری دنیا کے سامنے روسی استعمار وطاقت کابھانڈا پھوٹ گیا۔
مسزآراشیگ:   خاتون نے تعجب سے پوچھتے ہوئے کہا آپ کایہ ادارہ دارالعلوم حقانیہ اس قدر وسیع وعریض احاطہ و عظیم الشان بلڈنگ پر مشتمل ہے اورایسی ہی تعلیم پانے والے قریباً ۱۵۰۰ طلباء جن کے قیام وطعام پانی وبجلی ودیگر ضروریات بھی ادارہ کے ذمہ ہیں، اتنے اخراجات کہاں سے پورے ہوتے ہیں، حالانکہ آپ کاادارہ حکومت کاتعاون اورایڈوغیرہ بھی قبول نہیں کرتا؟
حضرت الشیخ :    ہم مسلمانوں کاایک خداہے اور ہمارا یقین کامل ہے ،کہ وہی پالنے والا اوررزق دینے والا ہے ،اس ذاتِ برحق نے اپنی مقدس کتاب قرآن مجید میں فرمایا ہے :ومن یتق اللہ یعجل لہ مخرجا ویرزقہ من حیث لایحتسبہمارایہ ادارہ، اس کے طلباء ، اساتذہ ، اورفضلاء وغیرہ اسی وحدہ لاشریک خدا کی ذات پر بھروسہ کرتے ہوئے ساراسال اپنے تعلیمی وتدریسی کام اورپھر تعلیم سے فراغت کے بعد تبلیغ ، خدمت دین، جہاد اوراعلائے کلمۃ اللہ میںمنہمک اورمصروف رہتے ہیں، خداوند کریم ان کیلئے رزق اور معاش کے اسباب غیب سے مہیا کردیتے ہیں،الحمد للہ الحمد للہ ہم نے آج تک خدا کے سوا کسی کے سامنے دست سوال نہیں پھیلایا ،آپ جو تقریباً ساٹھ کارخانوں سے تعلق رکھتی ہیں اورآپ کیساتھ پی ٹی سی اکوڑہ خٹک کے منیجر ودیگر افسران تشریف لائے ،کیاآپ یا آپکے ان رفقاء سے آج تک میں نے یادارالعلوم کے کسی نمائندہ نے آپ کے ہاں آکر کسی عنوان سے دارالعلوم حقانیہ کی معاونت کے سلسلہ میں کچھ طلب کیا ہے…؟ ہرگز نہیں ہمارا  ویرزقہ من حیث لایحتسب پر ایمان بھی ہے ،اورشبانہ روز کامشاہدہ بھی ہے۔
	برطانوی خاتون نے حضرت شیخ الحدیث کاشکریہ اداکرتے ہوئے ،باوجود ضعف وکمزوری کے ملاقات وگفتگو کے تکلیف دہی پر معذرت چاہی ، ملاقات کے بعد مذکورہ خاتون نے دارالعلوم حقانیہ کے تمام شعبوں کوبنظرتحقیق دیکھا کتب خانہ میں بعض نوادرات دیکھ کر بے حدخوش ہوئیں۔ دارالحفظ والتجوید کے بعض چھوٹے طلباء نے قرآن مجید کی کچھ آیات سنائیں ، آپ نے ادب واحترام سے سنا اوراسلام کی عظیم نشر گاہ کے بلاکسی ظاہری اسباب کے وسعت وترقی کودیکھ کر خوشگوار وتعجب انگیز تأثرات کے ساتھ واپس چلی گئیں۔
بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے طلباء کے ساتھ سوال و جواب کی نشست 
۲۹ ؍مئی:	 کوبین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی فیصل مسجد اسلام آباد کے طلباء کی ایک جماعت جوتقریباً پچاس افراد پر مشتمل دارالعلوم حقانیہ کے مطالعاتی دور ہ پر آئی ، دفتر اہتمام میں حضرت شیخ الحدیث مدظلہ سے

Flag Counter