Deobandi Books

ماہنامہ الحق اگست 2017 ء

امعہ دا

18 - 65
حضرت الشیخ :  حضرت الشیخ نے فرمایا کہ واقعۃ بعض یورپی خواتین بڑی دلیر اوربہادر ہوتی ہے، کہ عین محاذ جنگ میں بموں اورگولوں کی گھن وگرج میں جاکر حالات جنگ معلوم کرلیتی ہیں اورمظلوم پرظلم کے جوپہاڑ ڈھائے جاتے ہیں اس سے اقوام عالم کوآگاہ کرکے ان کے ضمیر کوجھنجوڑ دیتی ہیں۔
	برطانوی خاتون کے اس سوال پر کہ کیادارالعلوم حقانیہ میں سمر قند ، بخارا ، ترکستان اورکابل وقندھار کے طلباء بھی پڑھ رہے ہیں، انہیں علاقوں کے رہنے والے طلباء کوبلا کر ان سے ملاقات کرائی گئی ، اس ملاقات میں انہوں نے بے حد دلچسپی کااظہار کرتے ہوئے ان طلباء سے یہاں آمد کامقصدِ تعلیم وتربیت فراغت کے بعد اپنے علاقوں کوواپسی ، مستقبل کے ارادوں اورپروگرام اوراس نوعیت کے دیگر اہم سوالات کئے ۔
حضرت الشیخ :  اس وقت جہاد افغانستان میں دارالعلوم حقانیہ کے فضلاء اورعلماء کی ایک بہت بڑی جماعت میدان جہاد میں قیادت وامارت کاکردار اداکررہے ہیں۔اورہرمحاذ پر لڑنے والوںمیں پیش پیش ہیں۔ 
برطانوی خاتون:  برطانوی خاتون نے حضرت کے اس ارشاد کی بڑی مسرت اورفرخدلی سے تصدیق کرتے ہوئے، کہا کہ جب میں روس میں برطانوی سفارت خانہ میں کام کرتی تھی ،میں نے وہاں سمرقند وبخارا اور اس کے ملحقہ علماء سے بھی ملاقاتوں کے دوران دارارلعلوم حقانیہ اوراس خطہ کے علماء وفضلاء بالخصوص آپ (مولاناعبدالحق ) کابارہا ذکرسنا،اس طرح میں جہادافغانستان میں یہاں کے پڑھے ہوئے علماء کی حیرت انگیز قائدانہ صلاحیتیوں سے اپنے ذاتی تجسس کی بناء پر خوب واقف ہوگئی اوراسی وجہ سے میرا خیال یہ تھا کہ دارالعلوم حقانیہ جوکہ مسلمانوں کاایک بہت بڑا مرکز ہے ، جس کے تعلیم یافتہ افغانستان میں روسی فوجوں سے ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں، میرے دل میں دارالعلوم حقانیہ آپ اوریہاں کے رہنے والوں کی ملاقات کا اشتیاق پیداہوگیاتھا،اوراس تمنا کی وجہ سے مضطرب رہی ، آج آپ کی ملاقات سے یہ دیرینہ خواہش اورتمنا پوری ہوگئی۔
	برطانوی خاتون نے مزید بتایا کہ میں نے بہت قریب سے بعض روسی مسلم علاقوں کو دیکھا ہے، چونکہ روس کاتسلط وہاں زیادہ ترمسلم علاقوں پر ہے اوراب کافی عرصہ سے قدرت کاکچھ ایسا مظاہرہ ہورہاہے کہ ان علاقوں میں اگرروسیوں کاایک بچہ پیداہوتاہے ، تومسلمانوں کے تین وچار توگویا اس تناسب سے مسلم آبادی روز بروز بڑھ رہی ہے،روس نژاد وہاںکے مسلمانوں سے تنگ آرہے ہیں،اوراب وہ وقت دورنہیں جب وہاں کے مسلم نوجوان نسل روسیوں کواپنے علاقوں سے باہر نکال دیں گے۔
حضرت الشیخ :  جہاد افغانستان میں بھی علماء کرام اورمسلمان بے سروسامانی اورنہتے ہونے کے باوجود جو کردار اداکررہے ہیں، اس سے بھی روس کی اصل حقیقت دنیا پر واضح ہوچکی ہے ، حالانکہ روسی قوت کوساری

Flag Counter