Deobandi Books

ماہنامہ الحق اگست 2017 ء

امعہ دا

17 - 65
درس دیا، جس میں بڑے بڑے اکابر علماء اورمختلف دینی مدارس کے شیوخ حدیث بھی موجود تھے، نماز مغرب سے آدھ گھنٹہ قبل واپسی ہوئی۔
جامعہ مدنیہ اٹک میں درس حدیث 
	حضرت مولانا قاضی زاہد الحسینی(اٹک)کے شدید اصرار پر حضرت شیخ الحدیث ان کے مدرسہ جامعہ مدنیہ کے ختم بخاری کی تقریب میں شرکت کی غرض سے تشریف لے گئے، اورمدینہ مسجد کے بڑے اوروسیع ہال میں سینکڑوں افراد جوزیادہ تر جدید تعلیم یافتہ اورمختلف محکموں کے بڑے افیسرز تھے،کو درس حدیث دیا، اورپھر انجمن نواجوانان اشاعت القرآن کی طرف سے دئے گئے عصرانہ میں بھی شرکت فرمائی ۔ 
امتحانات وفاق المدارس اورتعطیلات
۲۸؍رجب سے دارالعلوم کے امتحانات شروع ہوئے ، شعبہ حفظ وتجوید اوردورہ ٔ حدیث کے امتحانات وفاق المدارس العربیہ نے لئے ، جس کے ممتہحین کراچی وغیرہ سے تشریف لائے تھے،اسی اثناء میں وفاق کے زعماء نے بھی دومرتبہ دارالعلوم کادورہ کیا۔دس شعبان کودارالعلوم میں تعطیل ہوئی۔
شیخ الحدیث مولانا عبدالحق مدظلہ کی مجلس میںبرطانوی خاتون سکالرمسز اراشیگ کی حاضری
	برطانوی خاتون جوکہ مغربی جرمنی کی عالمی خبررساں ایجنسی کی نمائندہ مسزآراشیگ(ARA SHEEG)ماسکو میں برطانیہ کے سفارت خانہ میں کرچکی ہیں اوراس وقت پاکستان ٹوبیکو کمپنی لمیٹڈ (P.T.C)کے علاوہ دنیا بھر میں اس کمپنی کے ساتھ بڑے کارخانوں کے چیئرمین کی ہمشیرہ ہیں۔
۳؍مئی ۱۹۷۳ء کودارالعلوم حقانیہ تشریف لائیں ،اورحضرت اقدس شیخ الحدیث سے ملاقات کی، حضرت الشیخ سے ملاقات اوربعض امور پر گفتگوکیلئے کافی دن پہلے وقت مانگا تھا، مذکورہ خاتون روس کے اکثر ان علاقوں اورریاستوں کادورہ کرچکی ہیں ، جہاں روسی استعمار نے بزورقبضہ اوراپنے نظریات کومسلط کرنے کے بعد مسلمانوں کے مذہب عبادت گاہوں واملاک کوتاراج نیست ونابود کرنے کی بہیمانہ کوشش کی، چونکہ ان کی گفتگوکے بعض حصوں سے جہاد افغانستان دارالعلوم حقانیہ کے فضلاء اورحضرت شیخ الحدیث کی زندگی کے بعض اہم پہلوؤں پر روشنی پڑتی ہے ، حضرت الشیخ اوربرطانوی خاتون کے درمیان ترجمان کے فرائض پی ٹی سی اکوڑہ خٹک نے جنرل میجر صاحب جناب جیلانی صاحب نے ادا کئے۔
برطانوی خاتون:	 برطانوی خاتون نے روس کے علاقوں سمر قند وبخارا ، ترکستان اورافغانستان میں مسلمانوں ومجاہدین کے روسی فوج توپ وتفنگ ، ٹینکوں ، بمبار طیاروں سے معرکۃ الآراء ہونے کے مشاہدات سنائے ۔ 

Flag Counter