Deobandi Books

ماہنامہ الحق اگست 2017 ء

امعہ دا

15 - 65
 کلمات نے تو تمام حاضرین کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا،اس موقع پرقلوب میں رقت تھی ، چشم پرنم تھے۔
	بعد میں شیخ محترم پشاور تشریف لے گئے ،میں بھی پشاور چارسدہ اتمانزئی کے بعض پروگراموں میں آپ کے ساتھ رہے ۔
افسران کاسہ روزہ تربیتی کورس  
۲۳تا۲۵؍اپریل :  پشاور رورل اکیڈمی میں زیر تربیت ملک کے چاروں صوبوں سے بڑے بڑے افسران کاایک گروپ ۲۳تا۲۵؍اپریل کو اپنے سہ روزہ اسلامی تعلیمات کے پروگرام پر دارالعلوم حقانیہ تشریف لایا ، تینوں روز حضرت شیخ الحدیث مدظلہ کے درس حدیث میں شریک رہے، اس کے علاوہ حضرت مولانا زاہدالحسینی صاحب مدظلہ اوردارالعلوم کے اساتذہ مفتی غلام الرحمن ، مولانا انوارالحق ، قاری محمد عبداللہ اوراحقر مختلف موضوعات پر ان کو لیکچرزدیتے رہے،پروگرام کے اختتام پر گروپ کے چیئر مین جناب مقبول حسین صاحب نے اپنے تاثرات کااظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ حضرت شیخ الحدیث کے درس حدیث اوردارالعلوم حقانیہ کے اساتذہ کے لیکچرز سے ہمیں پہلی بار یہ محسوس ہوا کہ اللہ کے نام اوردین کے کام میں بڑی تاثیر ہے ، اوراسلام کے ہمہ گیر نظام عدل کے مقابلہ میں دنیا کے تمام نظام ہائے سلطنت ہیچ ہیں۔
مجددی صاحبان اورغلام فاروق کی آمد
۲۴؍اپریل :	جہاد افغانستان کی مرکزی قیادت کے رہنماجناب مولانا فضل علی صاحب مجددی اورجبھہ نجات ملی کے سربراہ جناب مولانا صبغۃ اللہ مجددی کے صاحبزادے ڈاکٹر ذبیح اللہ مجددی مجاہدین کی ایک بڑی جماعت کے ساتھ دارالعلوم حقانیہ تشریف لائے،دفتر اہتمام میں حضرت شیخ الحدیث مدظلہ سے ملاقات کی ، جہاد افغانستان کی موجودہ صورتحال اوردیگر کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
۲۸؍اپریل:	 پاکستان کے سابق وزیر تجارت اورمشرقی پاکستان کے سابق گورنر جناب خان غلام فاروق خان صاحب دارالعلوم حقانیہ تشریف لائے ، حضرت شیخ الحدیث سے ملاقات کی اوربعض اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
بغیر کسی تشہیر کے ختم بخاری کی تقریب 
۱۱؍مئی:	 دارالعلوم حقانیہ میں ختم بخاری کے موقع پر کسی خاص تقریب کااہتمام نہیں کیاجاتا اورنہ ہی اس کی تشہیر کی جاتی ہے ، جیساکہ عام طورپر اس موقع پر مدارس کامعمول ہے کہ متعلقین ولواحقین اور وابستگان وخواص کے نام تقریب میں شرکت کیلئے دعوت نامے جاری کئے جاتے ہیں، اوراشتہارات بھی شائع ہوتے ہیں ، بفضل اللہ دارالعلوم حقانیہ کی خدمات علوم ومعارف کی اشاعت اظہر من الشمس ہیں ہرسال فارغ

Flag Counter