Deobandi Books

ماہنامہ الحق اگست 2017 ء

امعہ دا

14 - 65
جن بیشمار نعمتوں سے نوازا ہے ، ان میں ایک یہ بھی ہے کہ اس سے جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے طلباء نہ صرف میدان تعلیم میں عظیم ترین سعادتوں سے بہرہ ور ہیں بلکہ اس سے بڑھ کرجہاد افغانستان میں بھی بنفس نفیس مصروف اورشریک کار رہیں، یہ ادارہ اس وجہ سے بہت زیادہ افتخار کامستحق ہے کہ اسکے تربیت یافتہ بزرگوں اورنوجوانوں نے جہاد افغانستان میں نہ صرف حصہ لیا، بلکہ بہت سوں نے خلعتِ شہادت بھی حاصل کی ہے ، جب یہ نقطہ سامنے آیاتومجھے یہاں سے آغاز میں ایک عجیب سی حلاوت اورلذت محسوس ہوئی۔‘‘
	اس کے بعد احقر نے حضرت شیخ الحدیث مدظلہ اوردارلعلوم کی جانب سے کلمات ترحیب پیش کئے، اوردارالعلوم کااجمالی تعارف کرایا،شیخ عبدالقوی کے مختصر خطاب کے بعد شیخ عبداللہ الزائد نے مفصل تقریر کی۔	تقریب ختم ہوئی تومعزز مہمانوں نے دارالعلوم کے مختلف شعبہ جات کتب خانہ،دفترالحق، دارالتصنیف،مؤتمر المصنفین کامعائنہ کروایا۔
’’قادیان سے اسرائیل تک ‘‘نامی کتاب میں دلچسپی 
	 مؤتمر الصنفین کی مطبوعات میں آپ نے’’ قادیان سے اسرائیل تک ‘‘ نامی کتاب میں بڑی دلچسپی ظاہر کی ، اورمجھ سے خواہش ظاہر کی،کہ اس کاعربی میں ترجمہ کرایا جائے اورعرب ممالک میں پھیلا جائے۔
	اس کے بعد حضرت شیخ الحدیث مدظلہ کے ہمراہ ہمارے غریب خانہ پر تشریف لے گئے،جہاں آپ نے ظہرانہ میں شرکت کی، یہاں سے فراغت کے بعد معزز مہمانوں کودارالحفظ والتجوید میں لایا گیا،دارالحفظ کے طلبہ نے پرشگاف نعرہ ہائے تکبیر سے ان کااستقبال کیا، شیخ نے یہاں بھی ایک ایک طالب علم سے ہاتھ ملایا جب شیخ کوقاری محمد عبداللہ صاحب کے تعارف سے یہ معلوم ہوا، کہ دارالحفظ کے اکثر طلبہ کے والدین یاتومہاجر ہیں اوریاجہاد افغانستان میں شہید ہوچکے ہیں، بعض طلباء کرام ایسے بھی ہیں جومسلمانوں کے قدیم علمی مراکز سمر قند وبخارا سے تعلق رکھتے ہیں، اوربعض امام بخاری کے موطن خرتنگ سے تعلق رکھتے ہیں، توحدد رجہ متاثر ہوئے ، اورطلبہ کی تعلیمی صلاحیت ، قرأت وتجوید ،اورعربی کے مکالمے ہمہ تن انہماک اورزبردست اشتیاق سے سنے۔
نوعمر طالب علم کے ترحیبی کلمات اور عربی مکالموں پر حیرت کا اظہار 
	جب ۹ سال کے ایک طالب نے فصیح عربی اورمعصومانہ لہجے میں شیخ کی خدمت میں دارالحفظ کے طلبہ کی طرف سے فصیح عربی میں استقبالیہ کلمات کہے توشیخ الزائد کی حیرت کی انتہاء نہ رہی ، اورفرمایا انا لانستطیع ان نتکلم مثل ھذاطلبہ کے عربی مکالموں ، اورایک طالب علم کاخطبۂ حجۃ الوداع کے ایک حصہ کاپڑھنا اورایک کا حضوراقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات پر حضرت فاطمۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے درد انگیز

Flag Counter