Deobandi Books

ماہنامہ الحق اگست 2017 ء

امعہ دا

13 - 65
 دیرینہ آرزو تھی، بحمد اللہ کہ آج ہم دوبارہ اس شرف عظیم سے فائز المرام ہوئے۔
شیخ الحدیث کے نام فرمانروائے سعودی شاہ فہد کا نیک جذبات پر مبنی پیغام 
، جلالۃ الملک الفہد فرمانروائے سعودی عرب نے مجھے آپ کی خدمت میں تحیہ وسلام عرض کرنے کی تاکید کی تھی ، وہ آپ کے دینی مساعی اورخدمت اسلام کی شبانہ روز جدوجہد سے خوب متعارف اوربے حد مسرور ہیں وہ آپ کی صحت وعافیت مزید علمی وعملی اورروحانی ترقیات کیلئے دعاگو تھے۔
	جواباً حضرت شیخ الحدیث مدظلہ نے شاہ فہد کے نام سلام اوراپنا پیغام دیا توفرمایا میں شاہ کو آپ کاپیغام پہنچانا اپنے لئے سعادت سمجھتاہوں، نیز حضرت شیخ الحدیث سے دریافت صحت پر فرمایا اس وقت آپ کے وسیع قوی ، تعلیمی اوراسلامی خدمات کے پیشِ نظر تمام عالمِ اسلام بالخصوص اہل پاکستان پرلازم ہے ، کہ وہ آپ کی تندرستی اورصحت کیلئے دعاکرتے ر ہیں، اللہ تعالیٰ آپ کی زندگی اورخدمت دین کیلئے آپ کے عظیم مساعی میں مزید برکتیں نازل فرمادے۔
حقائق السنن دروس ترمذی کو عربی قالب میں ڈھالنے کی خواہش 
	اس دوران جب احقر نے حقائق السنن اردو جامع السنن (حضرت شیخ الحدیث کے آمالیٔ ترمذی)کاکتابت شدہ کچھ مسودہ پیش کیا، تومعزز مہمان اوران کے رفقاء کے چہروں پر حد درجہ بشاشت اورفرحت وانبساط کے آثار ہویدار ہوئے ، متفرق مقامات سے متن ، عنوانات اورحواشی دیکھ کر حد درجہ مسرت کا اظہار فرمایا اور اس کی تکمیل کی دعا کی،نیز مشتاقانہ طور پرجلد اس کوعربی میں ڈھالنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
	ادھر دارالحدیث کاوسیع ہال ، دارالعلوم کے اساتذہ اورطلبہ سے کچھا کھچ بھرچکاتھا، جہاں معزز مہمان نے خطاب کرنا تھا، شیخ عبداللہ الزائد جب حضرت شیخ الحدیث کی معیت میں دارالحدیث میں داخل ہوئے تو ہال نعرہ ہائے تکبیر سے گونج اٹھا، دارالعلوم کے استاد شعبۂ حفظ قاری محمد سلیمان صاحب کی تلاوت کلام سے اجلاس کی کاروائی کاآغاز ہوا۔
	احقر نے معزز مہمانوں کاپرجوش خیر مقدم کیا، اوراجمالی تعارف کے بعد مولانا عبدالرحیم اشرف(فیصل آباد)کوتقریر کی دعوت دی،ان کی مختصر تقریر کاایک اقتباس یہ ہے :
حقانیہ کے طلبہ کا امتیاز تعلیمی اور جہادی ہر دو میدانوں میں مصروف ہونا
	ابھی جہاں بیٹھے بیٹھے مجھے یہ احساس ہوا کہ شیخ عبداللہ الزائد کے دورہ کاآغاز اوراس کی پہلی تقریب دارالعلوم حقانیہ سے شروع ہونے کی وجہ یہ ہے کہ شیخ الحدیث مولانا عبدالحق صاحب کواللہ تعالیٰ نے 

Flag Counter