Deobandi Books

ماہنامہ الحق اگست 2017 ء

امعہ دا

12 - 65
 لائے،بعد از مغرب حضرت شیخ الحدیث سے ان کی مسجد میں ملاقات کی، اوراپنے ہندوستان کے دورہ سے حضرت شیخ کو آگاہ فرمایااوردعائیں حاصل کیں۔
دارالعلوم ربانیہ شیدو کے جلسہ میں شرکت 
۲۱؍اپریل :  حضرت شیخ الحدیث مدظلہ نے موضع شیدوکے دارالعلوم ربانیہ کے سالانہ جلسہ میں شرکت کی اوردعافرمائی ،احقرنے اس مقام کی مناسبت سے جہاد سید احمد شہید پر روشنی ڈالی ، حضرت شیخ الحدیث نے فرمایاکہ جہاد افغانستان عین کفراورایمان کی جنگ ہے ۔
شرعی عدالت کی کارروائی میں حاضری
۲۵؍اپریل : احقر وفاقی شرعی عدالت کی طرف سے مولانا مفتی ولی حسن اورمولانا محمد ادریس میرٹھی صدر وفاق وغیرہ پردائر کردہ مقدمہ کے سلسلہ میں اسلام آباد گیا ، عدالت کے اختتام تک عدالتی کاروائی کودیکھااسی روز شام کو اسلام آباد ہوائی اڈہ پر سعودی عرب کے شیخ عبداللہ الزائد کااستقبال بھی کیا۔
سعودی عرب کے شیخ عبداللہ الزائد کی دوبارہ آمد
	گزشتہ سال کی طرح امسال بھی ۲۶؍اپریل کوسعودی عرب کے ممتاز عالم شیخ عبداللہ بن الزائد سابق وائس چانسلرمدینہ یونیورسٹی حال مدرس اعلیٰ جامعۃ الامام الریاض پاکستان کے دینی مدارس کے معائنہ اوردینی وتعلیمی روابط کی غرض سے تشریف لائے، ان کی آمد کی اطلاع پہلے سے دارالعلوم حقانیہ پہنچ چکی تھی ، ۲۵؍اپریل کو۴بجے جب آپ اسلام آباد ائرپورٹ پراترے تودارالعلوم کی طرف سے احقر مولانا سمیع الحق  صاحب کے علاوہ،مدینہ یونیورسٹی کے استاد شیخ عبدالقوی ، مولانا حکیم عبدالرحیم اشرف فیصل آباد،مولانا میاں فضل حق صاحب،بھی ان کے ہمراہ تھے ، دارالعلوم کے طلبہ واساتذہ اورمڈل سکول تعلیم القرآن کے طلبہ نے دارالعلوم سے باہر پرشگاف نعروں سے ان کازبردست استقبال کیا، معزز مہمانوں کودفتر اہتمام میں لایا گیا،جہاں حضرت شیخ الحدیث مدظلہ تشریف فرماتھے،اوران کی آمد کے منتظر تھے ، حضرت شیخ الحدیث مدظلہ باوجود ضعف اورنقاہت کے دوآمیوں کے سہارے سے کھڑے ہوئے ، اورآگے بڑھ کران کاخیرمقدم کیا،پھرچائے سے ان کی تواضع کی گئی۔
	حضرت شیخ الحدیث مدظلہ اورمعزز مہمانوں کے درمیان کافی دیر تک گفتگوہوئی اس گفتگوسے مملکتِ سعودیہ کے پاکستان اوراس کے علمی وتعلیمی سرگرمیوں میں دلچسپی اوردونوں ممالک کے آپس میں گہرے روابط پر روشنی پڑتی ہے،لہٰذا اسے نقل کیاگیاجوکہ کچھ یوں تھی۔
	شیخ عبداللہ الزائد نے آپ کو فرمایا کہ ہمیں آپ (شیخ الحدیث مدظلہ)کی زیارت وملاقات کی

Flag Counter