Deobandi Books

فضائل حج و عمرہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

35 - 44
لکھ دی جاتی ہے اور تمہارا ایک گناہ معاف کر دیا جاتا ہے اور جب تم عرفات میں وقوف کرتے ہو تو اللہ (تعالیٰ) آسمان سے دنیا پر تشریف لے آتے ہیں اور ملائکہ سے فرماتے ہیں کہ یہ میرے بندے دور دراز راستوں سے پراگندہ بال آئے ہیں، میری رحمت کی امید کیے ہوئے ہیں اور میرے عذاب سے خوف زدہ ہیں، حال آں کہ انہوں نے مجھے دیکھا نہیں ہے پس اگر یہ لوگ مجھے دیکھ لیتے تو ان کا کیا حال ہوتا، تو (اے سائل) اگر تیرے گناہ جمع کی ہوئی ریت (ذرات) کے برابر ہوں یا بارش کے قطروں کے برابر ہوں یا ایام دنیا کے برابر ہوں تب بھی (اللہ تعالیٰ) ان کو دھو دے گا (یعنی معاف فرما دے گا) اور تمہارا جمرات کو کنکریاں مارنے کا ثواب تمہارے رب کے پاس ذخیرہ کے طور پر محفوظ کر دیا جاتا ہے، اور تم جب اپنے سر کے بال حلق کراتے ہو تو تمہارے لیے ہر بال کے بدلے جب وہ زمین پر گرتا ہے ایک نیکی لکھ دی جاتی ہے اور ایک گناہ مٹا دیا جاتا ہے اور جب تم بیت اللہ کا طواف کرتے ہو تو تم اپنے گناہوں سے نکل جاتے ہو تم پر کوئی گناہ باقی نہیں رہتا۔ (روایت کیا ہے اس کو بیہقی نے دلائل نبوت میں اور بزار و طبرانی نے اور بزار کی سند کے جملہ راویوں کی توثیق کی، اور امام بیہقی نے بھی اس کو حسن قرار دیا ہے۔ اس حدیث کو ہم نے دلائل نبوت سے لیا ہے، حافظ منذری رحمہ اللہ تعالیٰ نے اس حدیث کو بزار اور طبرانی کے حوالہ سے نقل کیا ہے، اس میں یہ اضافہ ہے کہ طواف کے بعد دو رکعتوں کا ثواب ایسا ہے جیسا کہ ایک عربی غلام کو آزاد کیا 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فضائل حج عمرہ 1 1
3 مقدمة المؤلف 4 1
4 حج مبرور کی فضیلت کا بیان 9 1
5 حج پچھلے گناہوں کو گرا دیتا ہے 14 1
6 حج و عمرہ تمام اعمال سے افضل ہیں 16 1
7 یکے بعد دیگرے حج و عمرہ کرنے سے گناہوں کی معافی اور تنگدستی سے خلاصی حاصل ہونے کا بیان 17 1
8 حاجی کے لیے ہر قدم پر ثواب 19 1
9 حاجی کی اور جس کيلئے حاجی استغفار کرےمغفرت کر دی جاتی ہے 20 1
10 حجاج کرام اور عمرہ کرنے والے اللہ تعالیٰ کے وفد ہیں اور ان کی دعا قبول کی جاتی ہے 22 1
11 مکہ مکرمہ سے پیدل حج کرنے کی فضیلت 23 1
12 حج و عمرہ عورتوں، بوڑھوں اور بچوں کے لیےبمنزلۂ جہاد کے ہے 24 1
13 رمضان شریف میں عمرہ کرنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج کرنے کے برابر ہے 26 1
14 حاجی کے لیے اعمالِ حج ادا کرنے کی فضیلت کا بیان 30 1
15 سفرِ حج و عمرہ اور جہاد میں وفات پانے والے کی فضیلت 36 1
16 حج و عمرہ میں مال خرچ کرنے کا ثواب 38 1
17 تلبیہ پڑھنے کی فضیلت 39 1
18 بلند آواز سے تلبیہ پڑھنے کی ترغیب 40 1
19 دورانِ طواف لغو باتوں سے پرہیز کرنےکی اہمیت 42 1
20 حجرِ اسود کو استلام کرنے کی فضیلت 44 1
21 حجرِ اسود کو استلام کرنے کی فضیلت 44 1
Flag Counter