Deobandi Books

فضائل حج و عمرہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

13 - 44
اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایک عمرہ کرنے کے بعد آیندہ عمرہ کرنے تک درمیان میں جو گناہ ہو جائیں یہ دونوں عمرے ان کا کفارہ ہو جاتے ہیں اور حج مقبول کا بدلہ تو سوائے جنت کے کچھ نہیں۔
تشریح: حدیثِ بالا سے عمرہ و حج کی عظیم فضیلت معلوم ہوئی۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو حج مبرور نصیب فرمائے کیوں کہ حج مبرور کی جزا تو جنت ہی ہے، حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حدیث میں ہے کہ کسی نے پوچھا کہ حج مبرور کیسے بنے گا؟ اس کے جواب میں آں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ کھانا کھلانے سے اور اچھی باتیں کرنے سے۔ (ابن خزيمه.)
	لہٰذا حاجی کو چاہیے کہ دورانِ حج اپنی زبان کی خصوصی حفاظت کرے اور اپنے رفقاء حج سے اور دیگر حضرات سے میٹھی میٹھی باتیں کرے، اچھے انداز میں امر بالمعروف اور نہی عن المنکر بھی کرتا رہے، اور حسب استطاعت حجاج کرام کو کھانا کھلائے، پانی پلائے سب سے اچھے اخلاق سے پیش آئے، تاکہ اس کا حج، مبرور بن جائے۔
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّ الْأَعْمَالِ أَفْضَلُ قَالَ إِيمَانٌ بِاللهِ وَرَسُولِهِ قِيلَ ثُمَّ مَاذَا قَالَ جِهَادٌ فِي سَبِيلِ اللهِ قِيلَ ثُمَّ مَاذَا قَالَ حَجٌّ مَبْرُورٌ.(5)
ترجمہ: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(4)ابن خزيمه.
(5)صحيح البخاري (رقم١٥١٩) كتاب الحج، باب فضل الحج المبرور وصحيح مسلم (رقم١٣٥) باب بيان كون الإيمان باللّٰه أفضل الأعمال.
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فضائل حج عمرہ 1 1
3 مقدمة المؤلف 4 1
4 حج مبرور کی فضیلت کا بیان 9 1
5 حج پچھلے گناہوں کو گرا دیتا ہے 14 1
6 حج و عمرہ تمام اعمال سے افضل ہیں 16 1
7 یکے بعد دیگرے حج و عمرہ کرنے سے گناہوں کی معافی اور تنگدستی سے خلاصی حاصل ہونے کا بیان 17 1
8 حاجی کے لیے ہر قدم پر ثواب 19 1
9 حاجی کی اور جس کيلئے حاجی استغفار کرےمغفرت کر دی جاتی ہے 20 1
10 حجاج کرام اور عمرہ کرنے والے اللہ تعالیٰ کے وفد ہیں اور ان کی دعا قبول کی جاتی ہے 22 1
11 مکہ مکرمہ سے پیدل حج کرنے کی فضیلت 23 1
12 حج و عمرہ عورتوں، بوڑھوں اور بچوں کے لیےبمنزلۂ جہاد کے ہے 24 1
13 رمضان شریف میں عمرہ کرنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج کرنے کے برابر ہے 26 1
14 حاجی کے لیے اعمالِ حج ادا کرنے کی فضیلت کا بیان 30 1
15 سفرِ حج و عمرہ اور جہاد میں وفات پانے والے کی فضیلت 36 1
16 حج و عمرہ میں مال خرچ کرنے کا ثواب 38 1
17 تلبیہ پڑھنے کی فضیلت 39 1
18 بلند آواز سے تلبیہ پڑھنے کی ترغیب 40 1
19 دورانِ طواف لغو باتوں سے پرہیز کرنےکی اہمیت 42 1
20 حجرِ اسود کو استلام کرنے کی فضیلت 44 1
21 حجرِ اسود کو استلام کرنے کی فضیلت 44 1
Flag Counter