Deobandi Books

ماہنامہ الفاروق ربیع الاول 1435ھ

ہ رسالہ

14 - 15
اخبار جامعہ

ادارہ
	
دارالعلوم تعلیم القرآن کا تعزیتی سفر
دارالعلوم تعلیم القرآن کے حادثہ جانکاہ کے موقع پر حضرت شیخ الحدیث زید مجدہ اپنی شدید علالت کی بناء پر تعزیت کے لیے نہ جاسکے تھے ، چناں چہ حضرت شیخ زید مجدہ کے حکم پر حضرت مولانا عبیدالله خالد صاحب دارالعلوم تعلیم القرآن، راولپنڈی تشریف لے گئے اور حضرت مولانا اشرف علی صاحب مدظلہ اور دیگر اساتذہ وطلبہ سے حضرت شیخ زید مجدہ ، اساتذہ جامعہ فاروقیہ اور طلباء جامعہ فاروقیہ کی طرف سے تعزیت فرمائی۔ اسی سفر میں وفاق المدارس کی طرف سے بلائے گئے مجلس عاملہ کے اجلاس میں حضرت شیخ زیدمجدہ کی نمائندگی فرمائی۔

حضرت شیخ زید مجدہ کی صحت یابی
حضرت شیخ زید مجدہ شدید علالت کے بعد بحمدالله تعالیٰ صحت یاب ہو گئے، دارالحدیث شریف آمد اور دیگر معمولات بعافیت شروع ہو گئے ہیں۔

حضرت شیخ زید مجدہ کی اصلاحی مجلس کا آغاز
حضرت شیخ زید مجدہ کی علالت اور دیگر اعذار کی بناء پر ایک عرصے سے بروز اتوار بعد عصر اصلاحی مجلس موقوف تھی اب الحمدلله اس کا آغاز ہو گیا ہے۔

حضرت شیخ زید مجدہ کی جامعہ فیزII تشریف آوری
جامعہ فاروقیہ، مرکز کی طرح فیزII میں بھی بعد ظہر حضرت زید مجدہ کی ہفتہ واری اصلاحی مجلس ہوئی ۔ فیزII کے تمام اساتذہ اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی اور انتہائی مسرّت اور خوشی کا اظہار کیا۔

حضرت مولانا عبدالغفور قاسمی کی تعزیت
حضرت مولانا عبیدالله خالد صاحب ، حضرت مولانا محمد انور صاحب ، حضرت مولانا خلیل احمد صاحب ، حضرت مولانا مفتی معاذ خالد صاحب، حضرت مولانا مفتی احمد خان صاحب اور حضرت مولانا عمار خالد صاحب دارالفیوض قاسمیہ، سجاول تشریف لے گئے اور حضرت مولانا عبدالغفور قاسمی  کے عزیرواقارب او راساتذہ وطلبہ سے تعزیت کی۔

حضرت مولانا مفتی مظہر شاہ صاحب کی آمد
حضرت مولانا مفتی مظہر شاہ صاحب مہتمم جامعہ اسعد بن زرارہ ، بہاولپور ورکن مجلس عاملہ وفاق حضرت شیخ زید مجدہ سے ملاقات کے لیے تشریف لائے ، مفتی مظہر شاہ صاحب فیزII بھی تشریف لے گئے او رحضرت شیخ زید مجدہ کی اصلاحی مجلس میں شریک ہوئے۔

حضرت مولانا صاحبزادہ خلیل احمد صاحب کی آمد
حضرت مولانا خان محمد صاحب نور الله مرقدہ کے صاحبزادے حضرت مولانا خلیل احمد صاحب اپنے رفقاء کے ہمراہ حضرت زید مجدہ سے ملاقات کے لیے تشریف لائے۔

اصلاحی بیان
حضرت مولانا عبیدالله خالد صاحب نے طلبہٴ جامعہ میں بعد نماز عشاء تفصیلی اصلاحی بیان فرمایا۔

حضرت مولانا نے جامعہ کے ابتدائی دو ر کے واقعات اور حضرت شیخ زید مجدہ کے مجاہدوں و عزیمت کے کئی واقعات طلبہ کو سنائے اور طلبہ کو اکابر اور بالخصوص حضرت شیخ زید مجدہ کے نقش قدم پر چلنے کی تلقین فرمائی۔

Flag Counter