Deobandi Books

کتاب الحمام

7 - 17
نبی کریمﷺ کا ارشاد ہے: اپنی ران مت کھولو۔لَا تَكْشِفْ فَخِذَكَ۔(ابوداؤد:4015)
حضرت جرھد ﷜جوکہ اصحابِ صفہ میں سے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺہمارے پاس تشریف فرماہوئے ، میری ران برہنہ تھی (کپڑا ہٹا ہواتھا )آپﷺنے ارشاد فرمایا:” أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ الْفَخِذَ عَوْرَةٌ “ کیا تم نہیں جانتے کہ ران بھی ستر کا ایک حصہ ہے ۔(ابوداؤد:4014)
ایک روایت میں حضرت علی ﷜نبی کریمﷺکا یہ ارشاد نقل کرتے ہیں :کسی زندہ یا مردہ شخص کی ران کی طرف مت دیکھو۔وَلَا تَنْظُرْ إِلَى فَخِذِ حَيٍّ، وَلَا مَيِّتٍ ۔(ابوداؤد:4015)
بے ستری کی ایک صورت یہ بھی بکثرت پائی جاتی ہے کہ نہاتے ہوئے  باریک کپڑے استعمال کیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے کپڑے جسم سے چپک کر ”کاسیاتٌ عارِیاتٌ“کا مصداق بن جاتے ہیں اور انسان کپڑوں میں بھی برہنہ ہوکر رہ جاتا ہے ۔یہ بھی بے ستری کی ہی ایک صورت ہے جس سے اجتناب بہر حال ضروری ہے ۔
تیسری شرط : نظروں کی مکمل حفاظت ہو :
کبھی انسان اپنی ذات کی حد تک ستر کا اہتمام کرلیتا ہے لیکن وہاں نہانے والے دوسرے افراد اِس بات کا لحاظ نہیں کرتے ، جس کی وجہ سے نظروں کی حفاظت ممکن نہیں رہتی ، ایسی صورت میں بھی وہاں جانا جائز نہیں ،اِس لئے کہ نظروں کی حفاظت فرض ہے اور اِس فرض پر عمل کرنے کے لئے ایسے اسباب کا ترک کرنا ضروری ہے جواِس فرض پر عمل کرنے میں رُکاوٹ ثابت  ہوتے ہوں ۔
قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے  ایمان والے مرد و زن دونوں کو مستقل طور پر الگ الگ اِس بات کا حکم دیا ہے کہ اپنی نگاہوں کو جھکائیں اور شرمگاہ کی حفاظت کریں ۔(سورۃ النّور:30 ، 31)
حضرت ابو سعید خدری ﷜نبی کریمﷺکا یہ ارشاد نقل فرماتے ہیں:کوئی مرد دوسرے مرد کا اِسی طرح کوئی عورت دوسری عورت کا ستر نہ دیکھے ۔لَا يَنْظُرُ الرَّجُلُ إِلَى عُرْيَةِ الرَّجُلِ، وَلَا الْمَرْأَةُ إِلَى عُرْيَةِ الْمَرْأَةِ.(ابوداؤد:4018)

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حمام کا لفظ اور اُس کامعنی 4 1
3 حمام کی قدیم اور جدید شکلیں 4 1
4 حمام کا شرعی حکم 5 1
5 حمام کا حکم 5 4
6 پہلی شرط :مرد و زن کا اختلاط نہ ہو 5 4
7 دوسری شرط :ستر کا مکمل اہتمام کیا جائے 5 4
8 تیسری شرط : نظروں کی مکمل حفاظت ہو 7 4
9 چوتھی شرط : وہاں کوئی خلافِ شرع کام نہ ہورہا ہو 8 4
10 پانچویں شرط :کفار و فساق کا وہاں مجمع نہ ہو 9 4
11 عورتوں کے لئے حمام میں جانے کا حکم 9 4
12 عورتوں کے لئے مخصوص حمام کا حکم 10 4
13 حمام سے متعلّق احادیث مبارکہ 11 1
14 حمام کی مذمّت پر احادیث مبارکہ 11 13
15 فائدہ 11 4
16 عورتوں کےحمام میں جانے کی ممانعت سے متعلّق احادیث 13 13
17 حمام کے بارے میں نبی کریمﷺکی پیشینگوئی 15 13
18 حمام سے متعلّق چند فقہی احکام 16 1
19 حمام بنانے کا حکم 16 18
20 حمام میں نماز پڑھنے کا حکم 16 18
21 حمام میں چوری کرنے والے کا ہاتھ کاٹا جائے گا یا نہیں 16 18
22 حمام میں تلاوت کرنا 17 18
24 احناف﷭ 17 22
25 حنابلہ ﷭ 17 22
26 مالکیہ و شوافع ﷭ 17 22
27 احناف ﷭ 17 21
28 حنابلہ ﷭ 17 21
29 مالکیہ و شوافع ﷭ 17 21
30 امام احمد ﷫ 16 20
31 ائمہ ثلاثہ ﷭ 16 20
32 امام احمد ﷫ 16 19
33 ائمہ ثلاثہ ﷭ 16 19
34 فہرستِ مضامین 2 1
Flag Counter