Deobandi Books

کتاب الحمام

15 - 17
اللهِ، إِنَّهَا تُذْهِبُ الْوَصَبَ، وَتُنَقِّي الدَّرَنَ، قَالَ:فَإِنَّهَا حَلَالٌ لِذُكُورِ أُمَّتِي فِي الْأُزُرِ، حَرَامٌ عَلَى إِنَاثِ أُمَّتِي.(طبرانی کبیر:20/284)
حمام  کے بارے میں نبی کریمﷺکی پیشینگوئی :
حماموں کا بکثرت ہونا  اور اُس میں برہنگی کو اختیار کرنا ، نبی کریمﷺ کی پیشینگوئیوں میں سے ہے ، آپﷺ نے  پہلے ہی  اِس کی پیشینگوئی فرمادی تھی ۔اور وہ پیشینگوئی آج پوری طرح صادق آچکی  ہے ، سوئمنگ پولز  اور ساحلِ سمندر میں مشترکہ نہاتے ہوئے کِس قدر بے حیائی اور فحاشی کا معاملہ کیا جاتا ہے ، حوّا کی بیٹی جس کے کبھی بال اور کپڑوں  تک بھی کوئی دیکھ نہیں پاتا تھا ، آج اُس کے جسم کا ایک ایک حصہ ہر شخص کی نگاہوں کا مرکز بناہوا ہوتا ہے ، العیاذ باللہ !!
نبی کریمﷺ کا ارشاد ہے آخری زمانے میں میری امّت کے مردوں پر ازار کے ساتھ حمام میں داخل ہوجانا حرام ہوجائے گا (یعنی ایسا وقت آجائے گا کہ لوگ بغیر ستر کے حمام میں داخل ہوں گے)لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! ایسا کیسے ہوجائے گا؟ آپﷺ نے ارشاد فرمایا:اِس لئے کہ وہ لوگ ایسی قوم کے پا س داخل ہوں گے جو برہنہ ہوگی اور اِسی طرح اُن کے پاس بھی برہنہ لوگ داخل ہونے لگیں گے، اچھی طرح سے سُن لو ! اللہ تعالیٰ نے دیکھنے والے پر اور اُس پر جس کی جانب دیکھا جائے ، دونوں پر لعنت کی ہے۔إذا كان آخر الزمان حرم فيه دخول الحمام على ذكور أمتي بميازرها، قالوا:يا رسول الله لم ذاك؟ قال:لأنهم يدخلون على قوم عراة ويدخل عليهم أقوام عراة، ألا وقد لعن الله الناظر والمنظور إليه.(کنز العمال :26634)
حضرت عائشہ صدیقہ ﷝فرماتی ہیں کہ اُنہوں نے نبی کریمﷺسے حمام کے بارے میں دریافت کیا ، آپﷺنے ارشادفرمایا:عنقریب میرے بعد  بہت سے حمام ہوں گے ، اور عورتوں کے لئے حمام میں کوئی بھی بھلائی نہیں ۔ حضرت عائشہ صدیقہ ﷝فرماتی ہیں کہ میں نے سوال کیا اگر عورت ازار کے ساتھ داخل ہو ؟ آپﷺ نے ارشاد فرمایا :نہیں ، اگرچہ ازار ، قمیص اور بڑی چادر کے ساتھ ہی کیوں نہ داخل ہو ، کوئی عورت اپنے شوہر کے گھر کے علاوہ اپنی چادر نہیں اُتارتی مگر یہ وہ  اپنے اور اپنے ربّ کے درمیان پردہ کو چاک کردیتی ہے۔عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّهَا سَأَلَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْحَمَّامِ، فَقَالَ:إِنَّهُ سَيَكُونُ بَعْدِي حَمَّامَاتٌ، وَلَا خَيْرَ فِي الْحَمَّامَاتِ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حمام کا لفظ اور اُس کامعنی 4 1
3 حمام کی قدیم اور جدید شکلیں 4 1
4 حمام کا شرعی حکم 5 1
5 حمام کا حکم 5 4
6 پہلی شرط :مرد و زن کا اختلاط نہ ہو 5 4
7 دوسری شرط :ستر کا مکمل اہتمام کیا جائے 5 4
8 تیسری شرط : نظروں کی مکمل حفاظت ہو 7 4
9 چوتھی شرط : وہاں کوئی خلافِ شرع کام نہ ہورہا ہو 8 4
10 پانچویں شرط :کفار و فساق کا وہاں مجمع نہ ہو 9 4
11 عورتوں کے لئے حمام میں جانے کا حکم 9 4
12 عورتوں کے لئے مخصوص حمام کا حکم 10 4
13 حمام سے متعلّق احادیث مبارکہ 11 1
14 حمام کی مذمّت پر احادیث مبارکہ 11 13
15 فائدہ 11 4
16 عورتوں کےحمام میں جانے کی ممانعت سے متعلّق احادیث 13 13
17 حمام کے بارے میں نبی کریمﷺکی پیشینگوئی 15 13
18 حمام سے متعلّق چند فقہی احکام 16 1
19 حمام بنانے کا حکم 16 18
20 حمام میں نماز پڑھنے کا حکم 16 18
21 حمام میں چوری کرنے والے کا ہاتھ کاٹا جائے گا یا نہیں 16 18
22 حمام میں تلاوت کرنا 17 18
24 احناف﷭ 17 22
25 حنابلہ ﷭ 17 22
26 مالکیہ و شوافع ﷭ 17 22
27 احناف ﷭ 17 21
28 حنابلہ ﷭ 17 21
29 مالکیہ و شوافع ﷭ 17 21
30 امام احمد ﷫ 16 20
31 ائمہ ثلاثہ ﷭ 16 20
32 امام احمد ﷫ 16 19
33 ائمہ ثلاثہ ﷭ 16 19
34 فہرستِ مضامین 2 1
Flag Counter