Deobandi Books

تصویر کی ممانعت وعیدیں مروجہ شکلیں اور اس سے بچنے کا طریقہ کار

سالہ ہٰ

17 - 21
جاتاہے ،یاد رکھئے ! اللہ کو ناراض کرکے اِنسان جن لمحات کو ”یاد گار لمحات“کہہ رہا ہوتا ہے وہ یاد گار نہیں ”غضبناک لمحات“ ہوتے ہیں کیونکہ اِس طرح شادی بیاہ کے مواقع پر بننے والی موویز اور ویڈیوز اللہ تعالیٰ کی کھلم کھلی  نافرمانی  اور نبی کریمﷺکی اِطاعت سے اِنحراف کی شکلیں ہیں جن  سے اللہ کا غضب نازل ہوتا ہے،انہیں ہرگز”یاد گار لمحات “نہیں کہا جاسکتا۔لہٰذا اِس عمومی دھوکہ سے سے خود بھی بچیئے  اور دوسروں کو بھی آگاہ کیجئے تاکہ ہمارے گھروں سے رحمتِ خداوندی سے محرومی کی اِس شکل کا خاتمہ ہوسکے۔
تصویر کے بارے میں چند غلط فہمیاں:
(1)بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ تصویر کے بارے میں جو احادیث میں وعیدیں ذکر کی گئی ہیں اُن کا تعلّق تصویر سازی سے ہے ،تصویر رکھنےسے نہیں ،حالآنکہ یہ غلط ہے ، کیونکہ جس طرح تصویر بنانا گناہ ہے اسی طرح تصویر کا رکھنا اور اُسے اِستعمال کرنا بھی گناہ ہے،چنانچہ حدیث میں ہے، حضرت جابر﷛فرماتےہیں:نبی کریمﷺنے گھر میں تصویر رکھنے اور تصویر بنانے سے منع فرمایا ۔(ترمذی:1749)
 ایک روایت میں ہے، نبی کریمﷺکا اِرشاد ہے:”لَاتَدْخُلُ المَلاَئِكَةُ بَيْتًا فِيهِ كَلْبٌ وَلاَ تَصَاوِيرُ“ فرشتے اُس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا یا تصویریں ہوں۔(بخاری :5949)اِس  سے معلوم ہواکہ تصویر صرف بنانا ہی نہیں بلکہ اُس کا رکھنا اور استعمال کرنا بھی گناہ میں داخل ہے اور فرشتوں کی رکاوٹ کا باعث بنتا ہے ۔
(2)بعض لوگ تصویر کو صرف سایہ دار تصویر یعنی  مورتیوں اور مجسموں کے ساتھ خاص کرتے ہیں اور  یہ سمجھتے ہیں کہ  احادیث میں ذکر کردہ وعیدوں کا تعلّق صرف اُنہی 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 تصویر کی مُمانعت : 3 1
3 تصویر کی قباحت اور اس کی سخت وعیدیں : 3 1
4 نبی کریمﷺگھر میں کوئی تصویر نہیں چھوڑتے تھے: 4 1
5 قیامت کے دن سب سے زیادہ سخت عذاب تصویر بنانے والے کو ہوگا : 4 1
6 قیامت کے دن تصویر بنانے والوں کو جان ڈالنے کیلئے کہا جائے گا : 6 1
7 تصویر بنانے والا سب سے بڑا ظالم : 7 1
8 تصویر بنانےوالے کیلئے نبی کریمﷺکی بددعاء: 7 1
9 تصویر بنانے والاملعون ہے: 7 1
10 تصویر والے گھر میں فرشتے داخل نہیں ہوتے: 8 1
11 تصویر بنانے والےپر جہنم کی ایک گردن مسلط ہوجائے گی : 10 1
12 تصویر بنانے والا جہنمی ہے،اُس کی بنائی ہوئی ہرتصویر عذاب کا ذریعہ ثابت ہوگی 10 1
13 تصویر کی مروّجہ شکلیں : 11 1
14 تصویر کے گناہ ہونےکے دو درجے: 13 1
16 تصویر کی نحوست سے کیسے بچا جائے : 14 1
17 تصویر سے حفاظت کیلئے چند اہم تجاویز: 14 1
18 تصویر کے بارے میں چند غلط فہمیاں: 17 1
19 ڈیجیٹل کیمرے کی تصویر بھی جائز نہیں : 18 1
20 فہرست 2 1
21 تصویر کی مُمانعت،وعیدیں،مروّجہ شکلیں اور اس سے بچنے کا طریقہ کار 3 1
22 پہلا درجہ : شرک 13 1
23 دوسرا درجہ : گناہ : 13 1
Flag Counter