Deobandi Books

تصویر کی ممانعت وعیدیں مروجہ شکلیں اور اس سے بچنے کا طریقہ کار

سالہ ہٰ

14 - 21
پس اُسے اسی تصویر کے ذریعہ عذاب دیا جائے گا ،جیساکہ ماقبل اِس سلسلے کی احادیث  گزرچکی ہیں ۔
دوسری صورت تصویر رکھنا ہے،اور اس میں تصویر کو رکھنا،دیکھنا،پہننا،محفوظ کرنا، لٹکانا،آویزاں کرنا ،اور اُسے استعمال کرنا سب داخل ہیں ۔اور یہ صورتیں بھی سب گناہ ہی کے زمرے میں داخل ہیں البتہ اس کا گناہ پہلے درجے یعنی تصویر سازی کے مقابلے میں کچھ کم ہے،لیکن اِس میں بھی  رحمت کے فرشتے نہیں آتےاور اِنسان رحمتِ الٰہی سے محروم اور تہی دست رہ جاتا ہے ۔اِس لئے بہر حال تصویر کا کوئی بھی درجہ ہو اِنسان کو بہر صورت اس سے بچنا چاہیئے اور ایسی کوئی بھی صورت اختیار نہیں کرنی چاہئے جو اُس کیلئے دنیا و آخرت میں پریشان کُن ثابت ہو ۔
تصویر کی نحوست سے کیسے بچا جائے :
(1)اللہ تعالیٰ سے صدقِ دل کے ساتھ  دعاء مانگنا۔
(2)ہمت اور طاقت سے کام لینا  اوراپنی تمام تر کوشش کو بروئے کار لانا۔
(3)نیک اور صالح بندوں کی  صحبت۔
(4)تصاویر کے بارے میں وارد ہونے والی وعیدوں کا علم اورا ستحضار۔
(5)تصویر کے ماحول  اور اَسباب سے گریز کرنا۔
تصویر سے حفاظت کیلئے چند اہم تجاویز:
(1)کسی بھی چیز کوخریدتے ہوئے حتی الامکان اِس بات کا اہتمام کریں کہ وہ تصویر سے پاک ہو،جیسےبچوں کیلئے کپڑے یا کھلونےمیں عموماً تصویر بنی ہوتی ہے،ایسی چیزوں کو خریدنا کوئی ضروری تو نہیں اُس کے بغیر بھی تو مارکیٹ میں چیزیں مل سکتی ہیں ۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 تصویر کی مُمانعت : 3 1
3 تصویر کی قباحت اور اس کی سخت وعیدیں : 3 1
4 نبی کریمﷺگھر میں کوئی تصویر نہیں چھوڑتے تھے: 4 1
5 قیامت کے دن سب سے زیادہ سخت عذاب تصویر بنانے والے کو ہوگا : 4 1
6 قیامت کے دن تصویر بنانے والوں کو جان ڈالنے کیلئے کہا جائے گا : 6 1
7 تصویر بنانے والا سب سے بڑا ظالم : 7 1
8 تصویر بنانےوالے کیلئے نبی کریمﷺکی بددعاء: 7 1
9 تصویر بنانے والاملعون ہے: 7 1
10 تصویر والے گھر میں فرشتے داخل نہیں ہوتے: 8 1
11 تصویر بنانے والےپر جہنم کی ایک گردن مسلط ہوجائے گی : 10 1
12 تصویر بنانے والا جہنمی ہے،اُس کی بنائی ہوئی ہرتصویر عذاب کا ذریعہ ثابت ہوگی 10 1
13 تصویر کی مروّجہ شکلیں : 11 1
14 تصویر کے گناہ ہونےکے دو درجے: 13 1
16 تصویر کی نحوست سے کیسے بچا جائے : 14 1
17 تصویر سے حفاظت کیلئے چند اہم تجاویز: 14 1
18 تصویر کے بارے میں چند غلط فہمیاں: 17 1
19 ڈیجیٹل کیمرے کی تصویر بھی جائز نہیں : 18 1
20 فہرست 2 1
21 تصویر کی مُمانعت،وعیدیں،مروّجہ شکلیں اور اس سے بچنے کا طریقہ کار 3 1
22 پہلا درجہ : شرک 13 1
23 دوسرا درجہ : گناہ : 13 1
Flag Counter