تصویر کی ممانعت وعیدیں مروجہ شکلیں اور اس سے بچنے کا طریقہ کار |
سالہ ہٰ |
|
ایک روایت میں ہے: جس نے دنیا میں کوئی (جاندار کی)تصویر بنائی اُسے قیامت کے دن اس بات کا پابند بنایا جائے گا کہ اس تصویر میں روح پھونکے ، لیکن وہ کبھی نہیں پھونک سکے گا۔مَنْ صَوَّرَ صُورَةً فِي الدُّنْيَا كُلِّفَ يَوْمَ القِيَامَةِ أَنْ يَنْفُخَ فِيهَا الرُّوحَ، وَلَيْسَ بِنَافِخٍ۔(بخاری :5959)تصویر بنانے والا سب سے بڑا ظالم : حدیثِ قدسی میں ہے، اللہ تعالیٰ اِرشاد فرماتے ہیں :”وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ ذَهَبَ يَخْلُقُ خَلْقًا كَخَلْقِي؟ فَلْيَخْلُقُوا ذَرَّةً، أَوْ لِيَخْلُقُوا حَبَّةً أَوْ لِيَخْلُقُوا شَعِيرَةً“اُس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو میری طرح پیدا کر نا (بنانا)چاہے ، اُسے چاہیے کہ ایک چیونٹی ، ایک دانہ یا جَو تو بناکر دکھائے۔(مسلم:2111) (بخاری :5953)تصویر بنانےوالے کیلئے نبی کریمﷺکی بددعاء: حضرت اُسامہ بن زیدفرماتے ہیں کہ میں کعبہ کے اندرنبی کریمﷺکے پاس داخل ہوا،آپﷺنے کچھ تصویریں دیکھیں توپانی کا ایک ڈول منگایا،میں پانی لیکر آیا تو آپﷺنےخوداُن تصویروں کو مٹانا شروع کردیا اور آپ یہ کہہ رہے تھے:”قَاتَلَ اللَّهُ قَوْمًا يُصَوِّرُونَ مَا لَا يَخْلُقُونَ“اللہ تعالیٰ اُن لوگوں کو مارے جو ایسی چیزوں کی تصویریں بناتے ہیں جووہ پیدا نہیں کرسکتے۔(مسند ابوداؤد طیالسی:657)تصویر بنانے والاملعون ہے: حضرت ابوجحیفہ فرماتے ہیں :”إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ ثَمَنِ الدَّمِ، وَثَمَنِ الكَلْبِ، وَكَسْبِ البَغِيِّ، وَلَعَنَ آكِلَ الرِّبَا وَمُوكِلَهُ، وَالوَاشِمَةَ وَالمُسْتَوْشِمَةَ وَالْمُصَوِّرَ“نبی کریمﷺنےخون ، کتا اورزانیہ کی اُجرت وکمائی سے