Deobandi Books

تصویر کی ممانعت وعیدیں مروجہ شکلیں اور اس سے بچنے کا طریقہ کار

سالہ ہٰ

15 - 21
(2)اگر کوئی تصویر پر مشتمل چیز کا خریدنا ضروری ہی ہوتو اُس کی تصویر کے چہرے کو موٹے مارکر وغیرہ سے بگاڑ دیں تو وہ چیز تصویر کے حکم سے نکل جائے گی ۔ گھروں میں اِس مقصد کیلئے موٹا مارکر رکھا جاسکتا ہےکہ جو بھی بازار سے سودا سلف مثلاً : صابن، سرف وغیرہ آئے تو اُسے تھیلی سے نکالنے سے پہلےہی تصویر مٹادیں تاکہ گھروں میں تصویر رکھنے کی نوبت ہی پیش نہ آئے ۔
(3)تصویر اور دیگرکئی مفاسد و نقصانات کا مجموعہ”ٹی وی“کو اپنے گھر سے نکال دیں ،یہ آپ کے اور آپ کے بچوں کیلئے زہرِ قاتل ہےجو سیدھے سادے سچے مسلمان کو طاغوتی فتنوں کا شکار کرکےاُنہیں اِسلام ہی سے برگشتہ کرنے کا ذریعہ ثابت ہوتا ہے ، کتنی تیزی سے اِنسان  کی ذہنیت تبدیل ہوتی ہے اور اِنسان کے سوچنے،اور بولنے کا اَنداز تبدیل ہوجاتا ہے،اِس کا اَندازہ وہ لوگ بہت اچھی طرح کرسکتے ہیں،جنہوں نے کچھ عرصہ اِس نحوست کا شکار رہنے کے بعد ٹی وی کو اپنے گھروں سے نکال دیا ہو تو وہ بہت واضح فرق اور تبدیلی اپنے اور اپنے گھروالوں کے اندر کرتے ہیں ۔
ٹی وی کے غلط پروگرام تو غلط  ہی ہیں ،اُس کے دینی و اِسلامی پروگرام بھی ایسے ہوتے ہیں کہ جن کو دیکھ کر اِسلام کی اصل شکل کو ہرگز نہیں سمجھا جاسکتا ،اِنسان دین کے فہم ، اِسلام کی حقیقت اور شریعت کے اصل مزاج و مسلک سے نابلد رہ جاتا ہے اور دینی شوق رکھنے کے باوجود اُس کی کوئی دینی تربیت نہیں ہوپاتی ،نتیجہ یہ کہ وہ ایک ”لبرل اِسلام“کا حامی و گرویدہ ہوجاتا ہے ،اُسے ڈاڑھی ٹوپی اور پردہ   والا اِسلام نہیں بلکہ پینٹ شرٹ ،کوٹ پتلون اور بے حجابی  والا اِسلام اچھا لگنے لگتا ہے،شرم و حیاء اور عفت و پاکدامنی والا اِسلام نہیں بلکہ مرد و زن کے باہمی اختلاط اور ایک دوسرے سے بےمُحابہ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 تصویر کی مُمانعت : 3 1
3 تصویر کی قباحت اور اس کی سخت وعیدیں : 3 1
4 نبی کریمﷺگھر میں کوئی تصویر نہیں چھوڑتے تھے: 4 1
5 قیامت کے دن سب سے زیادہ سخت عذاب تصویر بنانے والے کو ہوگا : 4 1
6 قیامت کے دن تصویر بنانے والوں کو جان ڈالنے کیلئے کہا جائے گا : 6 1
7 تصویر بنانے والا سب سے بڑا ظالم : 7 1
8 تصویر بنانےوالے کیلئے نبی کریمﷺکی بددعاء: 7 1
9 تصویر بنانے والاملعون ہے: 7 1
10 تصویر والے گھر میں فرشتے داخل نہیں ہوتے: 8 1
11 تصویر بنانے والےپر جہنم کی ایک گردن مسلط ہوجائے گی : 10 1
12 تصویر بنانے والا جہنمی ہے،اُس کی بنائی ہوئی ہرتصویر عذاب کا ذریعہ ثابت ہوگی 10 1
13 تصویر کی مروّجہ شکلیں : 11 1
14 تصویر کے گناہ ہونےکے دو درجے: 13 1
16 تصویر کی نحوست سے کیسے بچا جائے : 14 1
17 تصویر سے حفاظت کیلئے چند اہم تجاویز: 14 1
18 تصویر کے بارے میں چند غلط فہمیاں: 17 1
19 ڈیجیٹل کیمرے کی تصویر بھی جائز نہیں : 18 1
20 فہرست 2 1
21 تصویر کی مُمانعت،وعیدیں،مروّجہ شکلیں اور اس سے بچنے کا طریقہ کار 3 1
22 پہلا درجہ : شرک 13 1
23 دوسرا درجہ : گناہ : 13 1
Flag Counter