Deobandi Books

تعمیر کعبہ اور تعمیر قلب کا ربط

ہم نوٹ :

18 - 34
دونوں پر فرض ہے کہ وہ ایک دوسرے سے دور رہیں یعنی تعاون علی البر کریں ورنہ دونوں پکڑے جائیں گے     ؎
فاعل و  مفعول  در  روزِ  شمار
رو سیاہ  ہستند  پیشِ کِردگار
قیامت کے دن دونوں پکڑے جائیں گے، فاعل بھی مفعول بھی اور اﷲ کے سامنے دونوں کا منہ کالا ہوگا لہٰذا ہر ایک کو چاہیے کہ اﷲ کی ناراضگی کے اسباب سے فرار اختیار کرے۔
ایک صاحب ہیں جو کسی زمانے میں ایک جماعت سے متعلق تھے، اب وہ مولانا  ابرار الحق صاحب سے بیعت ہوگئے لیکن چوں کہ ان لوگوں سے بھی ملتے جلتے تھے لہٰذا ان کی مخالف پارٹی نے ان کو مارنے کے لیے دھمکایا۔ کل انہوں نے مجھ سے شکایت کی کہ میں تو صوفی بن گیا ہوں، توبہ کرلی، اﷲاﷲ بھی کرتا ہوں مگر پھر بھی وہ مجھے پٹائی کے لیے دوڑا  رہے ہیں۔ میں نے کہا کہ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کے زمانے میں تین قسم کے لوگ تھے: (۱)ایک توصحابہ تھے جو خالص اﷲ ورسول کے تھے۔ (۲) ایک کفار تھے جو اﷲ و رسول کے خالص باغی تھے۔ (۳) اور ایک منافق تھے جو دونوں سے ملا کرتے تھے، صحابہ سے بھی مل جل کے رہتے تھے اور کافروں سے بھی ساز باز رکھتے تھے، یہ تمہاری اس بات کی سزا ہے کہ تم نے ان لوگوں سے تعلقات کیوں رکھے جبکہ تم بیعت کرچکے ہو، اﷲ والی زندگی گزارنے کا ارادہ کرلیا ہے، بس اب گوشہ نشین ہوجاؤ اور خانقاہی زندگی گزارو اور ان لوگوں کو دور سے سلام کرلو، اس کا نام مدارات ہے، اس میں کوئی حرج نہیں، موالات حرام ہے، مدارات جائز ہے بلکہ مستحب ہے تاکہ آپ اس کے شر سے بچے رہیں اور ہو سکتا ہے کہ وہ کبھی آپ کے دین کے قریب ہوجائے، اگر بالکل ہی بائیکاٹ کر دو گے تو وہ دین کیسے سیکھیں گے؟ لہٰذا خیریت عافیت پوچھ کے ان کے ساتھ زیادہ نہ رہو۔ 
خلاصہ یہ کہ اہل اﷲ کی صحبت اختیار کی جائے اور مضرصحبتوں سے بچا جائے۔ مولانا شاہ ابرار الحق صاحب کیا خوب فرماتے ہیں کہ ایک شخص کو گرمی لگ رہی ہے، اس نے کہا کہ خوب یخ بوتل لاؤ، اب خوب ٹھنڈا مشروب بھی پی رہے ہیں مگر ساتھ میں یہ بھی کہہ رہے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 آیتِ شریفہ میں حضرت ابراہیم اور اسماعیل علیہما السلام کو ساتھ ساتھ بیان نہ کرنے کی وجہ 6 1
3 قلوبِ عارفین پر اﷲ تعالیٰ کی نئی نئی شانوں کا ظہور 8 1
4 سِیْمَا کی تفسیر 8 1
5 رَبَّنَا تَقَبَّلۡ مِنَّا الخ کی تفسیر میں دونوں پیغمبروں کی شانِ عبدیت 9 1
6 اخلاص صرف صحبتِ اہل اﷲ سے نصیب ہوتا ہے 10 1
7 رذائلِ نفسانیہ کے علاج کی اہمیت 11 1
8 آیتِ شریفہ میں اسمِ اعظم سَمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ نازل ہونے کا راز 13 1
9 گناہ سے بچنے کے لیے اسبابِ گناہ سے دوری ضروری ہے 17 1
10 عشقِ مجازی کے متعلق حضرت حکیم الامت کے تین قیمتی جملے 19 1
11 تعمیرِ کعبۂ قلب 22 1
12 تعمیرِ قلب کا مدار تزکیہ پر ہے اور تزکیہ کی تفسیر 24 1
13 تزکیہ کی پہلی تفسیر…قلوب کو عقائدِ باطلہ اور غیر اﷲ سے پاک کرنا 24 12
14 بدنظری کے منحوس اثرات کی مثال 26 12
15 تزکیہ کی دوسری تفسیر… نفوس کو اخلاقِ رذیلہ سے پاک کرنا 27 12
16 تزکیہ کی دوسری تفسیر… نفوس کو اخلاقِ رذیلہ سے پاک کرنا 27 12
17 تزکیہ کی تیسری تفسیر… اجسام کو نجاستوں اور بُرے اعمال سے پاک کرنا 27 12
18 عَزِیْزٌو حَکِیْمٌ کی تفسیر 27 1
Flag Counter