Deobandi Books

ماہنامہ الابرار اپریل 2010

ہ رسالہ

6 - 15
اعمال کا دارومدار نیت پر ہوتا
ایف جے،وائی(April 26, 2010)

عارف باﷲ حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب دامت برکاتہم

اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیَاتِ

(صحیح البخاری، کتاب بدء الوحی، باب کیف بدء الوحی، ج:۱)

ارشاد فرمایا کہ بخاری شریف کی پہلی حدیث ہے اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیَاتِ میرے شیخ حضرت مولانا شاہ عبد الغنی صاحب پھولپوری رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے تھے کہ نیت نوات سے ہے جس کے معنی ہیں گٹھلی۔ کہتے ہیں اَکَلْتُ التَّمْرَۃَ وَ لَفَظْتُ النَّوَاۃَ میں نے کھجور کو کھا لیا اور گٹھلی پھینک دی۔ فرماتے تھے کہ جیسی گٹھلی ہوگی ویسا ہی درخت ہوگا۔ اگر گٹھلی اچھی ہے تو درخت بھی اچھا ہوگا اور اگر گٹھلی خراب ہو گی تو در خت بھی خراب ہو گا۔ پس جیسی نیت ہو گی ویسے ہی اس کا ثمرہ ہو گا، اچھی نیت ہو گی تو ثمرہ بھی اچھا ہو گا۔ اب کوئی نیم لگا کر ا مید رکھے کہ اس میں آ م آ جائیں تو یہ بے وقوفی ہے۔

حضرت فرماتے تھے کہ حضرت امام بخاری رحمۃ اﷲ علیہ نے پہلی حدیث کے راوی حضرت عمر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کو لیا اور آخری حدیث کے راوی حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کو لیا۔ اس میں راز یہ ہے کہ صحابہ میں سب سے پہلے جس کو امیر المومنین کا لقب دیا گیا وہ حضرت عمر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ ہیں اور حضرت امام بخاری رحمۃ اﷲ علیہ امیر المومنین فی الحدیث ہیں لیکن ہر طالبِ علم خلیفہ نہیں ہو سکتا لہٰذا آخری حدیث کے راوی حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ عنہ کو لیا تاکہ طلبا ء پڑھنے پڑھانے کا ذوق رکھیں اور ان کے مزاج میں درویشی غالب رہے۔

(خزائن شریعت و طریقت، ص:۴۶۴)
Flag Counter