Deobandi Books

ماہنامہ الابرار اپریل 2010

ہ رسالہ

4 - 15
خالی نہیں ہوتے ہیں گداﺅں کے خزانے
ایف جے،وائی(April 27, 2010)

جناب خالد اقبال تائب

اشعار در محبت حبیبی و صدیقی و رفیقی وسیلۃ یومی وغدی مرشدی ومولائی عارف باﷲ حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب ادام اﷲ ظلہم علینا
مرشد نے لٹائے وہ دعائوں کے خزانے
حاصل ہیں ہمیں دھوپ میں چھائوں کے خزانے

آلودگی و حبس کے موسم میں ہیں بخشے
مولا نے ہمیں تازہ ہوائوں کے خزانے

گو اپنی خطائوں سے تو باز آئے نہ لیکن
ہم پر نہ ہوئے بند عطائوں کے خزانے

وہ خونِ تمنا کی دیئے جاتے ہیں توفیق
ہم لوٹ لیں رنگین قبائوں کے خزانے

اک شاہ سے نسبت کی کرامت ہے یہ تائبؔ
خالی نہیں ہوتے ہیں گدائوں کے خزانے
Flag Counter