ماہنامہ الابرار اپریل 2010 |
ہ رسالہ |
|
وہ طلب میں ہیں خدا کی‘ ہے خدا طلب میں ان کی ایف جے،وائی(April 27, 2010) جناب خالد اقبال تائب وہ جو درد سہہ رہے ہیں تو دوا بھی پارہے ہیں تری راہ کے مسافر ترے گھر کر جارہے ہیں ہے ترے کرم سے پالا ہے قدم قدم اجالا دیئے ان کی چشم تر میں کئی جھلملا رہے ہیں یہ عنایتیں مبارک‘ یہ مسافتیں مبارک تری دھن میں جارہے ہیں ترے گیت گارہے ہیں وہ طلب میں ہیں خدا کی‘ ہے خدا طلب میں ان کی وہی لوگ جارہے ہیں جنہیں وہ بلا رہے ہیں ترے اسم کا کرشمہ کہ ہے ساتھ ہی مسمیٰ ترا نام لے رہے ہیں ترا قرب پارہے ہیں وہ خوشی میں بہتے آنسو جو ہیں غمگسار و دل جُو وہ جو چُھپ نہیں رہے ہیں انہیں وہ چُھپا رہے ہیں
ﻧﻤﺒﺮ | ﻣﻀﻤﻮﻥ | ﺻﻔﺤﮧ | ﻭاﻟﺪ |
---|---|---|---|
1 | فہرست | 1 | 0 |
2 | دنیائے اسلام پر ایک اور طاغوتی وار | 1 | 1 |
3 | وہ طلب میں ہیں خدا کی‘ ہے خدا طلب میں ان کی | 2 | 1 |
4 | جود و سخا کی عادتیں آپ پہ ختم ہوگئیں | 3 | 1 |
5 | خالی نہیں ہوتے ہیں گداﺅں کے خزانے | 4 | 1 |
6 | تلاوت سے پہلے تعوذ کی حکمت | 5 | 1 |
7 | اعمال کا دارومدار نیت پر ہوتا | 6 | 1 |
8 | ملفوظات حضرت تھانویؒ | 7 | 1 |
9 | ملفوظات حضرت والا ہردوئیؒ | 8 | 1 |
10 | ملفوظات حضرت مولانا حکیم محمد اختر صاحب دامت برکاتہم | 9 | 1 |
11 | ایمان اور عملِ صالح کا ربط | 10 | 1 |
12 | اصلاحی خطوط اور ان کے جوابات | 11 | 1 |
13 | صراطِ مستقیم | 12 | 1 |
14 | سفرنامہ حضرت مولانا محمد مظہرصاحب دامت برکاتہم | 13 | 1 |
15 | شرعی مسائل کے جوابات | 14 | 1 |
16 | خانقاہ اور جامعہ کے شب و روز | 15 | 1 |